Huawei card unveiled, because Apple has one

Huawei Card Unveiled, Because Apple Has One

ہواوے نے بھی ایپل کی طرح فزیکل پے منٹس کارڈ پیش کر دیا

ہواوے نے اب اپنا  بنک کارڈ بھی متعارف کرادیا ہے۔ اس بات کا اعلان ہواوے کے سی ای او رچر ڈیو نے پی 40 سمارٹ فون کی تقریب اجراء میں کیا۔
ہواوے کا کارڈ ہواوے پے سے منسلک ہوگا۔ یہ فیزیکل کارڈ ہوگا  جسے یونین پے  کے  ذریعے استعمال کیا جا سکے گا۔ اس میں کاٹنیکٹ لیس پے منٹس کے لیے این ایف سی فیچر بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

  ایپل کارڈ کے برعکس ہواوے کارڈ کی  عام کارڈ کی طرح  سالانہ فیس بھی ہوگی۔

ہواوے کا کہنا ہے کہ وہ تمام صارفین کے لیے پہلے سال کی فیس ختم کر دیں گے۔اس کے علاوہ اگر کوئی اس کارڈ سے مخصوص تعداد میں ٹرانزایکشن کرے گا، اس کی دوسرے سال کی فیس بھی  ختم ہو جائے گی۔ ہواوے نے اس کے استعمال پر کئی طرح کے بونس جیسے کیش بیک پروگرام،  وی آئی  پی لاؤنچ ایکسس اور دوسری سفری  سہولیات  ملیں گے۔
تاریخ اشاعت: 2020-04-11

More Technology Articles