Huawei confirms P11/P20 launch date

Huawei Confirms P11/P20 Launch Date

ہواوے نے پی 11/ پی20 کی لانچنگ کی تاریخ کی تصدیق کردی

ہواوے کے پی سیریز فلیگ شپ کے بارے میں کافی عرصے سےافواہیں گردش میں ہیں۔ہواوے سمارٹ فون بنانے کے لحاظ سے دنیا کی تیسری بڑی کمپنی ہے۔ ہواوے نے اب تک اپنے فلیگ شپ پی 11 یا پی 20 کی تاریخ اجراء کا اعلان نہیں کیا تھا۔ اس سے پہلے افواہیں آئی تھیں کہ یہ ڈیوائس ایم سی ڈبلیو میں 27 مارچ کو متعارف کرائی جائے گی۔

(جاری ہے)


ایک رپورٹ کے مطابق ہواوے اپنے آنے والے پی سیریز فیلگ شپ کو اس ماہ کے آخر میں پیرس میں ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کرائے گا۔


اس سمارٹ فون کے نام سے حوالے سے بھی ابھی تک کافی ابہام ہے۔ کچھ اطلاعات کے مطابق فلیگ شپ سیریز میں ہواوے پی 20، پی 20 پلس اور پی 20 پرو شامل ہونگے جبکہ ٹریڈ مارک لیک کے مطابق یہ پی 11 لائن اپ ہوگی۔
اس فون کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کے رئیر پر تین کیمرے ہونگے۔ یہ کیمرے 40 میگا پکسل کی تصویر بنا سکیں گےاس میں Kirin 970 چپ سیٹ کے ساتھ 18:9 ایکسپٹ ریشو کا ڈسپلے ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-01

More Technology Articles