Huawei Enjoy 7S to be sold globally as Huawei P smart

Huawei Enjoy 7S To Be Sold Globally As Huawei P Smart

ہواوے انجوائے 7 ایس کو پوری دنیا میں ”ہواوے پی سمارٹ“ کے نام سے فروخت کیا جائے گا

پچھلے ہفتے ہواوے نے ہواوے انجوائے 7 ایس کے نام سے درمیانے درجے کا سمارٹ فون متعارف کرایا تھا۔یہ فون Kirin 659 چپ سیٹ اور بیک پر ڈؤئل کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا۔
ٹیکنالوجی کی خبریں لیک کرنے کے حوالے سے ایک قابل اعتماد مخبر ایوان بلاس نے نے خبر دی ہے کہ ہواوے اپنے سمارٹ فون ہواوے انجوائے 7 ایس کو چین سے باہر عالمی مارکیٹ میں ”ہواوے پی سمارٹ“ (Huawei P smart) کے نام سے متعارف کرائے گا۔

(جاری ہے)


ہواوے پی سمارٹ میں وہی ہارڈ وئیر ہے جو انجوائے 7 ایس میں ہے۔ یعنی اس میں 5.65 انچ فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن ڈسپلے اور 2.36 گیگا ہرٹز اوکٹا کور سی پی یوہے۔ اسے بھی 3 جی بی ریم + 32 جی بی سٹوریج اور 4 جی بی ریم + 64 جی بی سٹوریج آپشن کے ساتھ متعارف کرایاجائے گا۔
انجوائے 7 ایس کی چینی مارکیٹ میں قیمت 1499 یوان / 226 ڈالر اور 1699 یوان / 256 ڈالر ہے۔ ہواوے پی سمارٹ میں چونکہ گوگل سروسز بھی ہونگی، اس لیے اس کی قیمت بھی کچھ زیادہ ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-29

More Technology Articles