Huawei Fashion Week

Huawei Fashion Week

ہواوے عرب فیشن ویک کا رنگا رنگ آغاز

دبئی کی غیر منافع بخش فیشن ایسوسی ایشن ’’دی عرب فیشن کونسل‘‘اور ہواوے کے اشتراک سے اس ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن ہواوے عرب فیشن ویک کا گزشتہ روز iconic Meydan ہوٹل میں آغاز ہوگیا ۔ہواوے عرب فیشن ویک کا یہ رنگا رنگ ایونٹ10اکتوبر تک جاری رہے گا۔ہواوے عرب فیشن ویک میں جہاں عرب دنیا کے ممتاز فیشن ڈیزائنرز کو اپنی تخلیقات پیش کرنے کا موقع ملے گا وہیں مشرق وسطیٰ کی فیشن مارکیٹ میں قدم جمانے کے خواشمند بین الاقوامی فیشن ڈیزائنرز بھی اپنے شاہکار پیش کرینگے۔

دی عرب فیشن ویک کے سی ای او JacobAbrian کا کہنا ہے کہ عرب فیشن ویک میں پہلی بار مردوں کے تیار ملبوسات کی نمائش کی جائیگی،ان کا کہنا تھا کہ انٹر پرینیور ز کی ڈیولپمنٹ کیلئے ہم یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (یونیڈو) کے اشتراک سے پیش کردہ پریزینٹیشن اورمخصوص ورکشاپس کے شکرگذار ہیں،اس فیشن شو میں انڈسٹری کے ماہرین اور خریداروں کی ایک بڑی تعداد شریک ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس فیشن ویک کے ذریعے ڈیزائنرز کو ٹیکسٹائل اور کڑھائی کے شعبے سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

عرب فیشن ویک کے سیزن تھری میں ہواوے پارٹنر ہے اور اس اشتراک کا مقصد عرب دنیا کے فیشن ڈیزائنرز کی حوصلہ افزائی ہے۔ہواوے عرب فیشن ویک میں اردن/کینیڈین معروف تخلیق کار Rad Houraniاور الجیریا کے مشہور ڈیزائنرز YacineAouadiis بھی اپنے ڈیزائن کئے گئے نمونوں کی نمائش کرینگے،ہواوے عرب فیشن ویک میں ہواوے کی جانب سے جدید فلیگ شپ ڈیوائس کے لمیٹڈ ایڈیشن P9کی نمائش کی جارہی ہے اور یہ نیلا وسرخ اسمارٹ فون یقینی طور پر فیشن ویک میں شریک افراد کو متاثر کرے گا،اس کے ساتھ ہی ہواوے کی جانب سے اس ایونٹ میں روبی لیڈی واچ بھی متعارف کرائی جائیگی جس میں68قیمتی پتھر جڑے ہوئے ہیں۔
ہواوے کنزیومر بزنس گروپ مشرق وسطیٰ و افریقہ Gene Jiao, کا کہنا ہے کہ ہم عرب فیشن ویک کے تیسرے ایڈیشن کے انعقاد اور اپنے ا شتراک کے حوالے سے انتہائی پرجوش ہیںاور اس رنگا رنگ تقریب میں آنے والے سب ہی مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،ہم اس فیشن ویک کے ذریعے اپنی تخلیقات پیش کرنے والوں کو سپورٹ کرنے کا عزم رکھتے ہیں جبکہ اس ایونٹ میں ہواوے کی جانب سے P9اور روبی لیڈی واچ بھی متعارف کرائی جائیگی اور ہمیں امید ہے کہ عرب فیشن ویک کا یہ اب تک کا سب سے بہتر ایڈیشن ثابت ہوگا۔عرب فیشن ویک میں فیشن،ٹیکنالوجی اور ڈیزائناکراس ایک جگہ موجود ہونگے اور یہ فیشن ویک خطے کی فیشن انڈسٹری کیلئے ای اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Huawei Fashion Week
تاریخ اشاعت: 2016-10-06

More Technology Articles