Huawei introduces HarmonyOS, its cross platform alternative operating system

Huawei Introduces HarmonyOS, Its Cross Platform Alternative Operating System

ہواوے نے کراس پلیٹ فارم کے لیےمتبادل آپریٹنگ سسٹم ہارمنی او ایس متعارف کرا دیا

ہواوے نے ڈونگوانگ، چین میں ہونے والی  سالانہ ہواوے ڈویلپر کانفرنس میں ایک نئے کراس پلیٹ فارم آپریٹنگ سسٹم ہارمنی او ایس (HarmonyOS) کو متعارف کرایا ہے۔یہ ہواوے کے ہونگ مینگ او ایس کا انگریزی نام ہے۔  سی ای او رچر ڈیو  نے بتایا کہ نیا آپریٹنگ سسٹم 2017 سے ڈویلپمنٹ کے مراحل میں تھا۔ اس آپریٹنگ سسٹم پر مبنی پہلی پراڈکٹ  کل  ہواوے کا ذیلی برانڈ  آنر متعارف کرائے گا۔

ہواوے کا مقصد ہے کہ  ایک ایسا نیا  آپریٹنگ سسٹم بنایا جائے جو اوپن سورس ہو اور بہت سی ڈیوائسز جیسے سمارٹ فونز سے سمارٹ وئیر ایبلز، ٹی وی، ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ اور حتی کہ کاروں تک میں استعمال کیا جا سکے۔
ہارمنی او ایس ایک مائیکرو کرنل بیسڈ آپریٹنگ سسٹم ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ بہت کم ذرائع استعمال کرے گا، جس کی وجہ سے آپریٹنگ سسٹم کی رفتار خاصی تیز ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ اوپن  سور س ہے  اور تمام ڈیوائسز کی سیکورٹی کے لیے ٹی  ای ای (Trusted Execution Environment) کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
ہارمنی او ایس کا آرک کمپائلر  تمام بڑی پروگرامنگ لیگوئجز جیسے سی ، سی پلس پلس، جاوا، جاوا سکرپٹ اور کوٹلن کو سپورٹ کرتا ہے۔
تقریب کے دوران رچر ڈیو نے بتایا کہ ہارمنی او ایس نظریاتی طور پر تو اینڈروئیڈ کو بدل سکتا ہے  لیکن  کمپنی ابھی  صارفین اور گوگل  کے بہترین ایپ پورٹ فولیو کے باعث اس میں گوگل کے سافٹ وئیر استعمال کرے گی۔

رچرڈ نے دعویٰ کیا کہ اگر اس میں زیادہ پیچیدگی آئی تو صارفین چند دنوں میں  نئے او ایس پر منتقل ہونے کے قابل ہونگے۔ ایپ سپورٹ کے بارے میں رچرڈ نے بتایا کہ ہارمنی او ایس بتدریج تمام اینڈروئیڈ ایپس، ایچ ٹی ایم ایل 5 اور لینکس بیسڈ کو سپورٹ کرے گا۔
ہارمنی او ایس کا مقصد اینڈروئیڈ  کی جگہ لینا اور مستقبل میں گلوبل آپریٹنگ سسٹم  بننا ہے۔ ہواوے نے ڈویلپر کو ڈویلپر کٹ بھی فراہم کرےگا تاکہ  نئے او ایس کے لیے تیزی سے ایپس بنائی جا سکیں گے۔
تاریخ اشاعت: 2019-08-09

More Technology Articles