بند کریں
بدھ اپریل

مزید مضامین

حالیہ تبصرے

الطاف جتوئ 20-03-2017 17:04:55

بھت پسندآئ 90٪

  مضمون دیکھئیے
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مضمون دیکھئیے
Muhammad Qasim 05-08-2016 19:25:31

very nice

  مضمون دیکھئیے
Tauseef Amjad Meer 01-08-2016 14:55:22

I strongly recommended Samsung Assembling & Fabrication Units in Pakistan.

  مضمون دیکھئیے
Obair Amjad Mir 01-08-2016 14:49:42

It is not use able in Pakistan, Samsung Management should also lunch & manufacturing in Pakistan .

  مضمون دیکھئیے
Ahtesham Makhdoom 30-07-2016 16:37:17

EXCELLENT

  مضمون دیکھئیے
ہواوے لائیو فنالے میں پاکستانی موسیقی کے مستقبل کو تاج پہنا دیا گیا
ہواوے اپنی سی ایس آر سرگرمیوں میں نوجوانوں کو شامل کرنے کے حوالے سے بھی سب سے آگے ہے

ہواوے لائیو مہم کا فائنل ہفتے کے روز لاہور کے الحمرا ٓرٹس کونسل کے اوپن ایئر تھیٹر میں منعقد ہوا جہاں نبیل شوکت،علی سیٹھی،امانت علی اور عدیل چودھری پر مشتمل منصفین کے پینل نے گجرات یونیورسٹی کے منیب کو ہواوے لائیو کا فاتح قرار دیدیا۔ہواوے لائیو کی اس مہم کے تحت ملک کے نامور تعلیمی اداروں اور معروف عوامی مقامات پر ہواوے فلوٹ کے ذریعے گلوکاری کے شوقین افراد میں سے بہترین آوازوں کا انتخاب کیا گیا تھا جبکہ ہواوے لائیو ایپ کے ذریعے بھی اس مقابلے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے تھے۔

ہواوے لائیو مہم کے فائنل کے موقع پر الحمرا اوپن ایئر میںتل دھرنے کی جگہ نہ تھی اور ہزاروں افراد نہ صرف اس مقابلے کو دیکھنے بلکہ اپنے پسندیدہ اسٹارز کی ایک جھلک پانے کو بیتاب دکھائی دیئے،ہواوے فائنل کا آغازکے موقع پر پہلے سیمی فائنل کا انعقاد کیا گیا جہاں منصفین کے فیصلے کے تحت بہترین تین آوازوں کا انتخاب کیا گیا ،بعد ازاں رات کو مقابلے کے حتمی مرحلے کا آغاز کیا گیا جہاں تین بہترین آوازوں کو اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دی گئی اور اس کے بعد ہواوے لائیو مہم کے منصفین نے اپنی اپنی آواز کا جادو جگا کر حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا،اس موقع پر منصفین نے گجرات یونیورسٹی کے منیب کو ہواوے لائیو مہم کا فاتح قرار دیا،ہواوے کی جانب سے مقابلے کے تینوں شرکاء کو نہ صرف انعامات سے نوازا گیا بلکہ انہیں مستقبل میں ہواوے کی سرگرمیوں اور مہم میں شریک کرنے کا بھی اعلان کیا ،ہواوے کی جانب سے جنرل منیجر بلیو کنگ اور ڈپٹی جنرل منیجر فراز خان نے مقابلے کے تینوں شرکاء میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر فراز خان کا کہنا تھا کہ ہواوے کو یقین ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور ہواوے لائیو مہم کا مقصد بھی گلوکاری کے شوقین نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرکے انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا تھا،ان کا کہنا تھا کہ ہواوے اپنی سی ایس آر سرگرمیوں میں نوجوانوں کو شامل کرنے کے حوالے سے بھی سب سے آگے ہے اور ہواوے لائیو مہم اس کی تازہ مثال ہے،ہواوے نے اس مہم کے ذریعے نہ صرف لوگوں کو تفریح فراہم کی ہے بلکہ مقابلے کے فاتحین کو گلوکاری کا شعبہ اپنانے کیلئے پلیٹ فارم بھی مہیا کیا ہے ،ہواوے نے اپنا کردار ادا کردیا ہے ،ہواوے لائیو کی تمام اپ ڈیٹس ہواوے فیس بک پیج اور ہواوے لائیو مہم کے ڈیجیٹل پارٹنر UC browser پر دیکھی جاسکتی ہیں ۔

یہ خبر اُردو پوائنٹ پر شائع کی گئی۔ خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے کلک کیجئے
تاریخ اشاعت: 2016-11-27

مینوفیکچرر کا نام     :     ہواوے

ہواوے کے مزید عنوان پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں