Huawei makes its own app store global

Huawei Makes Its Own App Store Global

ہواوے اپنا ایپ سٹور بنائے گا

سام سنگ اور ایپل کے بعد ہواوے دنیا میں سمارٹ فون بنانے والی تیسری بڑی کمپنی ہے۔دوسری کمپنیوں کے برعکس ہواوے نے ابھی تک اپنا ایپ سٹور نہیں بنایا تھا۔ اب چینی کمپنی ہواوے نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی AppGallery کے نام سے ایک ایپ سٹور متعارف کرائیں گے۔ ہواوے کے تمام فون اس ایپ سٹور کو ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے ۔ ہواوے پی 20 اور پی 20 پرو میں یہ پہلے سے ہی انسٹال ہوگا۔


ایپ گیلری(AppGallery) میں پانچ ٹیبز Featuredِ Category، Top، Manager اور Me ہیں۔ Me ٹیب میں صارفین کی سیٹنگ اور ایپس کی ترجیحات ہونگی۔
ہواوے چین کی سب سے بڑی کمپنی ہے ، اس لیے اس ایپ گیلری میں زیادہ تر ایپس ایشیائی مارکیٹ کے مطابق ہونگی۔ ایپ گیلری میں نیوی گیشن کے لیے اے میپ، کمیونی کیشن کے لیے WeChat اور تفریح کے لیے QQMusic بھی ہوگی۔

(جاری ہے)

اس سٹور میں صارفین کو فیس بک، انسٹا گرام اور یو ٹیوب بھی ملیں گی لیکن شاید انہیں پلے سٹور کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے۔


ایپ گیلری سے ڈاؤن لوڈنگ کے لیے صارفین کو تھرڈ پارٹی ایپ ڈاؤن لوڈ کو فعال کرنا پڑے گااور خود کار ڈاؤن لوڈنگ کے لیے wap2.hispace.hicloud.com کا وزٹ کرنا پڑے گا۔ ایپ گیلری میں Me ٹیب سے اس سروس کو غیر فعال بھی کیا جا سکتا ہے اور ایپ گیلری کو مکمل طور پر ڈیلیٹ بھی کیا جا سکتا ہے ۔ ایپ گیلری کو ڈیلیٹ کرنے کی صورت میں اس سے انسٹال کی ہوئیں ایپس بدستور فون میں موجود رہیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-04

More Technology Articles