Huawei Mate 30 and Mate 30 Pro to be unveiled on September 19 with Kirin 990 chipset

Huawei Mate 30 And Mate 30 Pro To Be Unveiled On September 19 With Kirin 990 Chipset

ہواوے میٹ 30 اور میٹ 30 پرو کو 19 ستمبر کو لانچ کیا جائے گا

سام سنگ نے تو اپنا تازہ ترین فلیگ شپ نوٹ 10  متعارف کرا دیا ہے۔ اب ہواوے کی باری ہے۔ہواوے اب  میٹ فیملی میں تین نئے فون متعارف کرائے گا۔یہ میٹ 30، میٹ 30 پرو اور میٹ 30 لائٹ ہونگے۔اطلاعات کے مطابق ان فونز کو یورپ میں 19 ستمبر کو لانچ کیا جائے گا۔
ایک روسی ویب سائٹ کے مطابق   ہوواوے کے نئے فلیگ شپ کی لانچ کی تاریخ ڈاکٹر وانگ چینگلو، صدر ہواوے کنزیومر بزنس سافٹ وئیر نے  بتائی ہے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر وانگ نے میٹ 30 اور میٹ 30 پرو میں Kirin 990 چپ سیٹ   ہوگا۔ ذرائع کے مطابق میٹ 30 کا ایک 5 جی ورژن Mate 30 5G بھی دسمبر میں لانچ کیا جائے گا۔ دیگر تفصیلات کے مطابق میٹ 30  پرو میں 6.7 انچ ایمولیڈ ڈسپلے ہوگا۔ یہ 55W چارجنگ کو سپورٹ کرے گا۔ اس فون کے ڈسپلے میں فنگرپرنٹ ریڈر ہوگا۔
کچھ افواہوں کے مطابق میٹ 30 پرو میں بیک پر 40 میگا پکسل کے دو کیمرے ہونگے۔
تاریخ اشاعت: 2019-08-16

More Technology Articles