Huawei MediaPad T3 affordable tablet duo unveiled in Europe

Huawei MediaPad T3 Affordable Tablet Duo Unveiled In Europe

ہواوے نے میڈیا پیڈ ٹی 3 کو یورپ میں متعارف کرا دیا

ہواوے نے خاموشی سے نئے ٹیبلٹس متعارف کرا دئیے۔ہواوے میڈیا پیڈ ٹی 3 ایک مناسب قیمت کا ٹیبلٹ ہے، جسے مختلف سائز اور ہارڈ وئیر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
MediaPad T3 8.0 ماڈل میں 8 انچ آئی پی ایس ڈسپلے( 1280 x 800پکسل ریزولوشن) ہے۔ٹیبلٹ میں کوالکوم کا سنیپ ڈریگن 425 پروسیسر 2 جی بی /3 جی بی ریم اور 16 جی بی / 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔اس کے ایل ٹی ای ان ایبلڈ ورژن کی قیمت 239 یورو اور صرف وائی فائی اونلی ورژن کی قیمت 219 یورو ہے۔

(جاری ہے)


MediaPad T3 8.0 کے دونوں ورژنز میں 5 میگا پکسل کا رئیرکیمر، 2 میگا پکسل سیلفی کیمرہ اور 4800 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔دونوں ورژنز میں ہی اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ EMUI 5.1 انسٹال ہے۔
ہواوے کا MediaPad T3 7ماڈل میں 7 انچ ڈسپلے (1024 x 600 ریزولوشن)، 1 جی بی / 2 جی بی ریم، 8 جی بی / 16 جی بی انٹرنل سٹوریج، 2 میگا پکسل کا رئیر، 2 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ اور 3100 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو انسٹال ہے جبکہ اس کی قیمت 129 ڈالر ہے۔

Huawei MediaPad T3 affordable tablet duo unveiled in Europe
تاریخ اشاعت: 2017-04-24

More Technology Articles