Huawei P10 and P10 Plus launch event held in Karachi

Huawei P10 And P10 Plus Launch Event Held In Karachi

کراچی میں منعقدہ تقریب میں ہواوے P10اورP10پلس متعارف کرادیئے گئے

پاکستان میں نئے فلیگ شپ اسمارٹ ڈیوائسز P10اورP10پلس متعارف کرائے جانے کے حوالے سے ہواوے پاکستان کی جانب سے کراچی میں ایک خصوصی پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جہاں انڈسٹری کی نمایاں شخصیات اور صارفین کو ان دونوں انقلابی ڈیوائسز کی خصوصیات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر تقریب میں موجود معروف شخصیات ٰ احسن خان،صدف کنول، دیپک پروانی ، ٹاپو جویری،نومی انصاری اور عمران عباس خصوصی طور پر تیار کئے گئے بوتھ میںان دونوں ڈیوائسز سے متعلق جانکاری حاصل کی جبکہ نامور فیشن فوٹو گرافر مطاہرمحمود یہ دونوں ڈیوائسز استعمال کرتے ہوئے معروف شخصیات کی تصاویر لیتے رہے ،اس بوتھ کا بنیاد ی مقصد ہواوے P10اورP10پلس کی خصوصیات سے آگاہی اور اس کے استعمال سے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا ،تقریب میں ہواوے کے برانڈ ایمبسیڈز شہریار منو ر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہواوے کے کنٹری ہیڈ مسٹر Blueking کا کہنا تھا کہ ہواوے کی مصنوعات جدید اور ثقافت کا حسین امتزاج لئے ہوتی ہیں،ہم اپنے صارفین کو ایسی مصنوعات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں جو ان کو مطمئن کرسکیں اور ہم پر امید ہیں کہ صارفین کی توقعات پر پورا اترنے والی ڈیوائسز تخلیق کرتے رہیں گے۔ہواوے P10اورP10پلس پہلے اسمارٹ فونز ہیں جو کہ فرنٹ اور بیک دونوں اطراف سے سیکنڈ جنریشن Leica’sکی انقلابی کیمرہ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں،یہ پہلی ڈیوائس ہے جو کہ 3D facial ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو کہ تصویر کشی کیلئے انتہائی جدت اور معیار فراہم کرتی ہے،یہ خوبصورت ڈیزائن پر مشتمل ڈیوائس تین رنگوں پرسٹیج گولڈ،Dazzling Blue, اور گریفائٹ بلیک میں دستیاب ہے ۔
ہواوے P10میں Leica’s کی شاندار کیمرہ ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے ،اس کا جدید ڈیول کیمرہ 2.0اور ڈیول کیمرہ2.0پرو ایڈیشن کیمرہ ٹیکنالوجی میں انتہائی جدت کا حامل ہے،یہ پہلی ڈیوائس ہے جو کہ 3D facial ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو کہ تصویر کشی کیلئے انتہائی جدت اور معیار فراہم کرتی ہے ،اس کے کیمرے میں صارفین 12میگا پکسل RGB سینسر،20میگا پکسل مونو گرام سینسر اور fusion algorithms.کی سہولت حاصل کرسکیں گے،جدید کیمرہ ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ یہ ڈیوائس انتہائی طاقتور Kirin 960پروسیسر،نئی EMUI 5.1,اور فنگر پرنٹ سینسر سے بھی لیس ہے ،اس کی 3,200 mAhکی بیٹری دیرپا استعمال کو ممکن بناتی ہے اور ہواوے کی سپر چارج ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتی ہے ،ہواوے P10 Plus کی 5.5انچ کی ڈسپلے اسکرین 2K(2560*1440) ریزولوشن کے ساتھ انتہائی صاف شفاف تصویر فراہم کرتی ہے ،یہ دنیا کا پہلا 3D اسمارٹ فون ہے جو کہ rear Leica dual-camera Pro-Edition 2.0 اور Leicaفرنٹ کیمرہ کو انجینئرڈ کی خصوصیات سے لیس ہے ،ہواوے اس ڈیوائس کے ساتھ صارفین کو انقلابی اسمارٹ فون فوٹو گرافی تجربے سے روشناس کرائے گی ،ہواوے P10 Plus ڈیوائس 128GB اسٹوریج،6GB RAM.،طاقتور Kirin 960 processor,،EMUI 5.1,،اوکٹا کور (4 x 2.4 GHz A73+ 4 x 1.8 GHz A53) پروسیسر اور 3,750 mAh کی بیٹری سے مزین ہے جو کہ ہواوے سپر چارج ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتی ہے ،پاکستان میںہواوے P10محض 59,999روپے جبکہ P10پلس 79,999 روپے میں دستیاب ہے ۔

کراچی میں منعقدہ تقریب میں ہواوے پی 10 اور پی 10 پلس کی لانچنگ

تاریخ اشاعت: 2017-04-24

More Technology Articles