Huawei P10 and P10 Plus to release in March or April

Huawei P10 And P10 Plus To Release In March Or April

ہواوے پی 10 اور پی 10 پلس مارچ یا اپریل میں لانچ ہونگے

ہواوے پی 10 اور پی 10 پلس اس سال مارچ یا اپریل میں لانچ ہونگے۔ یہ بات کمپنی کے چیئرمین اور کنزیومر ڈویژن کے سی ای او یوچینگ ڈونگ نے بتائی۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ پی 10 کا ڈسپلے خم دار نہیں ہوگا جبکہ پی 10 پلس خم دار سکرین کے ساتھ سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے افواہیں سامنے آئی تھیں کہ پی 10 بھی ڈوئل خم دار سکرین کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق پی 10 اور پی 10 پلس میں HiSilicon Kirin 960 SoC کے ساتھ 5.5 انچ کیو ایچ ڈی ٹچ سکرین ہوگی۔ فون کی میموری کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس میں 6 جی بی ریم اور 256 جی بی کی انٹرنل سٹوریج ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-09

More Technology Articles