Huawei P20, P20 Pro, and P20 Lite prices leak

Huawei P20, P20 Pro, And P20 Lite Prices Leak

ہواوے پی 20، پی 20 پرو اور پی 20 لائٹ کی قیمتیں سامنے آ گئیں

ہواوے نے پہلے 27 مارچ کو پیرس میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں پی 20 اور پی 20 پرو کی لانچنگ کی تصدیق کی ہے۔ پی 20 لائٹ کے بارے میں بھی بہت سی لیک معلومات سامنے آئیں ہیں، جن سے یقین ہوتا ہے کہ یہ فون بھی پی 20 اور پی 20 پرو کے ساتھ ہی لانچ ہوگا۔
اس تک ان تینوں فونز کی قیمتوں کےبارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی تھی، لیکن اب یوروزون کےلیے فون کی قیمتیں بھی لیک ہو گئیں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پی 20 کی متوقع قیمت 679 یورو، پی 20 پرو کی قیمت 899 یورو اور پی 20 لائٹ کی قیمت 369 یورو ہوگی۔ پرو ماڈل کی قیمت اگرچہ اتنی زیادہ نہیں، جتنی دوسری بڑی کمپنیوں کےفلیگ شپ فونز کی ہیں لیکن لگتا ہے کہ اب ہواوے بھی آہستہ آہستہ 1000 یورو کے لیول تک پہنچنا چاہتا ہے۔ہو سکتا ہے کہ میٹ 11 ( یا میٹ 20) کی قیمت 1000 یورو کے قریب ہی ہو۔

(جاری ہے)


اطلاعات ہیں کہ پی 20 اور پی 20 پرو میں مصنوعی ذہانت کا حامل Kirin 970 چپ سیٹ ہوگا۔

یہ چپ سیٹ اس سے پہلے میٹ 10 اور میٹ 10 پرو میں بھی متعارف کرایا گیا تھا۔ فون کے لائٹ ماڈل میں مڈ رینج Kirin 659 چپ سیٹ ہوگا جو پہلے میٹ 10 لائٹ میں بھی شامل کیا گیا تھا۔
پی 20 پرو وہ واحد فون ہوسکتا ہے، جس کے رئیر پر 3 کیمرے ہوں جبکہ دوسرے دونوں فونز میں ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ ہوگا۔
پی 20 لائنٹ میں 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ ہوگا جبکہ اس کا سیلفی کیمرہ 16 میگا پکسل ہوگا۔ تینوں فون اینڈروئیڈ 8.0 اوریو کے اتھ EMUI 8.0 کے ساتھ لانچ کیےجائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-06

More Technology Articles