Huawei P20 Pro to have a 40MP sensor

Huawei P20 Pro To Have A 40MP Sensor

ہواوے پی20 پرو میں 5گنا ہائی بریڈ زوم کے ساتھ 40 میگا پکسل سنسر ہوگا

ہواوے پی 20 پرو کی مارکیٹنگ میں اس کے تین کیمروں کو ہائی لائٹ کیا جا رہا ہے۔نئی تفصیلات کے مطابق اس فون میں Leica کے اشتراک سے بنایا گیا۔ 40 میگا پکسل سنسر ہوگا۔
فون میں 40 میگا پکسل سنسر مین کیمرہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ہائی بریڈ زوم کے ساتھ 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرہ ہوگا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ کیمرہ 3 گنا آپٹیکل زوم مہیا کرے جو 40 میگا پکسل سنسر کے ساتھ 5 گنا زوم تک ہو جائے گا۔

فون کا تیسرا کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہوگا جو بلیک اینڈ وائٹ تصویر کے لیے ہوگا، اس کے ساتھ یہ bokehایفکٹ کے لیے بھی معاون ہوگا۔ ان تینوں کیمروں کے ساتھ لیزر آٹو فوکس اور IR-RGBسنسر ہونگے۔ سلوموشن ویڈیو کے لیے اس میں سام سنگ گلیکسی ایس 9 کی طرح 720p پر 960fps پر شوٹنگ کی جا سکتی ہے۔
ہواوے پی 20 پرو میں 19:9 ایسپکٹ ریشو کی سکرین ہے جبکہ اس فون کا سیلفی کیمرہ 24 میگا پکسل کا ہے۔

(جاری ہے)

6.1 انچ ڈسپلےکے اس فون کی ریزولوشن 1,080 x 2,240 پکسل ہے ۔
فون کی باڈی 7.65 ملی میٹر موٹی ہے جبکہ اس کا وزن 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے باوجود 175 گرام ہے۔ فون کی بیٹری 22.5 واٹ پر فاسٹ چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔
فون کی یہ بیٹری یو ایس بی – سی سے چارج ہوسکے گی اور یہی پورٹ ہیڈ فون کو بھی ہینڈل کرے گی، کیونکہ اس فون میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک کو ختم کر دیا ہے۔
یورپی مارکیٹ میں اس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی ورژن لانچ کیا جائے گا۔ اس فون کی قیمت 900 یورو تک متوقع ہے۔ 64 جی بی اور 256 جی بی سٹوریج ورژنز دوسرے ممالک میں دستیاب ہونگے۔
فون میں Kirin 970 چپ سیٹ اور اینڈروئیڈ 8.1 اوریو کے ساتھ EMUI انسٹال ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-22

More Technology Articles