بند کریں
جمعہ نومبر

مزید مضامین

حالیہ تبصرے

Shafiq rehman 31-08-2017 11:15:33

Agr yh Sach Hai to Boht hii A6i Khabr Hai Agr fake hai to Fitty Muh

  مضمون دیکھئیے
muhammad ather 11-08-2017 14:28:02

mjhe technology sikhne ka bht shok he sir

  مضمون دیکھئیے
Syed Mudasar Hassan Shah 12-06-2017 11:15:24

good news

  مضمون دیکھئیے
الطاف جتوئ 20-03-2017 17:04:55

بھت پسندآئ 90٪

  مضمون دیکھئیے
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مضمون دیکھئیے
Muhammad Qasim 05-08-2016 19:25:31

very nice

  مضمون دیکھئیے
سپر چارج ٹیکنالوجی کی تصدیق کے لئے ہوا وے کیTÜV Rheinland کے ساتھ شراکت داری
ہوا وے ڈیوائسز میں کنیکٹرز اور چارجنگ جیک کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ اگر ان میں پانی آ جائے تو وہ بجلی کی سپلائی خود کار طریقے سے معطل کر سکتے ہیں

ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ نے ہوا وے کی سپر چارج ٹیکنالوجی کی تصدیق کے لئے TÜV Rheinland کے ساتھ اپنے تعاون کا اعلان کیا ہے۔ یہ تصدیقی عمل دنیا کے مایہ ناز سیفٹی ماہرین کی جانب سے فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کے سخت ٹیسٹ کو کامیابی سے مکمل کرنے کی پہلی مرتبہ نشاندہی کرے گا۔ یہ ٹیسٹنگ ہر اس جزو پر مشتمل ہے جس میں ایڈاپٹرز، آئی سی سرکٹس اور چارجنگ کیبل کی ضرورت ہوتی ہے جو سیفٹی، کم درجہ حرارت اور تھرمل شاک ٹیسٹ کو منتقل کرتی ہے۔

TÜV Rheinland کی سخت نگرانی کیلئے خود کو پیش کرنا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ہوا وے نے مارکیٹ میں زیادہ جدید فیچرز فراہم کرنے کے اپنے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے اور ہوا وے کے نہ صرف فاسٹ چارجنگ بلکہ زیادہ اہم محفوظ چارجنگ کے عزم کو نمایاں کرتا ہے۔
TÜV Rheinland کے بزنس فیلڈ الیکٹریکل، پروڈکٹس کے وائس پریذیڈنٹ کلیان ورما نے کہا کہ گزشتہ 45 سالوں میں TÜV Rheinland نے عزم کر رکھا ہے کہ پیچیدہ ڈیوائسز اور مصنوعات کو سخت حفاظتی معیارات کے مطابق یقینی بنایا جائے تاکہ وہ صارفین کی توقعات پر پورا اتریں۔

فاسٹ چارجنگ کے لئے بڑھتی ہوئی طلب کے ساتھ ہمیں اپنے ثابت شدہ ٹیسٹنگ طریقوں اور بیٹری میں مہارت کو استعمال کرتے ہوئے ہوا وے کی سپر چارج ٹیکنالوجی کی تصدیق کیلئے ہوا وے کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے۔ ہمیں جدت کو جاری رکھنے کے سفر میں صارفین کی حفاظت کو ہمیشہ سب سے آگے رکھنا ہوگا۔
ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ کے ہینڈ سیٹ بزنس کے وائس پریذیڈنٹ بروس لی نے کہا کہ ہم صارفین کے لئے ہر مصنوعات کے ساتھ نہ صرف خصوصیات اور کارکردگی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں بلکہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں جہاں ہمارے حریف تجربہ کے ساتھ موجود ہیں۔

TÜV Rheinland کے ماہرین کے ساتھ کام کرنے سے ہم ایک ایسی ڈیوائس فراہم کرنے کے قابل ہوں گے جو نہ صرف ناقابل یقین فاسٹ چارجنگ کی حامل ہو بلکہ حفاظت کو یقینی بنائے تاکہ ہمارے حریف اس کا مقابلہ نہ کر سکیں۔
ہوا وے سپر چارج ٹیکنالوجی چارجر اور ڈیوائس کے درمیان تعلق کو جاری رکھنے کے قابل بناتی ہے۔ چارجنگ سائیکل کے ہر سنگل پوائنٹ کی مانیٹرنگ کے ذریعے یہ فون، ایڈاپٹر اور کیبل کی استعداد کے مطابق چارجنگ کی رفتار کو زیادہ کرنے کیلئے کرنٹ آئوٹ پٹ اور وولٹیج کو خودکار طریقے سے ایڈجسٹ کرنے کے قابل ہوتی ہے۔

ہوا وے کے فاسٹ چارجنگ کے حامل فونز کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے ہوا وے سپر چارج میں 4.5/5A کم وولٹیج چارجنگ سولوشن استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہوا وے ڈیوائسز میں کنیکٹرز اور چارجنگ جیک کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ اگر ان میں پانی آ جائے تو وہ بجلی کی سپلائی خود کار طریقے سے معطل کر سکتے ہیں۔ یہ شارٹ سرکٹس اور ڈیوائس کو آگ لگنے سے محفوظ بناتا ہے۔

یہ خبر اُردو پوائنٹ پر شائع کی گئی۔ خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے کلک کیجئے
تاریخ اشاعت: 2017-09-11

: متعلقہ عنوان

مینوفیکچرر کا نام     :     ہواوے

ہواوے کے مزید عنوان پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں