Huawei patents touch-sensitive bezel for smartwatches

Huawei Patents Touch-sensitive Bezel For Smartwatches

ہواوے نے سمارٹ واچ کے لیے ٹچ سینسی ٹیو بیزل کے حقوق ملکیت حاصل کر لیے

ہواوے نے سمارٹ سمارٹ واچ کے لیے ٹچ سینسی ٹیو(touch-sensitive) بیزل کے حقوق ملکیت حاصل کیے ہیں۔ اس پیٹنٹ کو ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن یا ڈبلیو آئی پی او نے بھی منظور کر لیا ہے۔
کاغذات کے مطابق سمارٹ واچ کے کناروں کے 8 زون ہونگے۔ ان زون کو ٹچ کر کے سمارٹ واچ کو کمانڈ دی جا سکیں گی۔اس طرح ہواوے سمارٹ واچ میں زیادہ بٹن شامل کیے بغیر سمارٹ واچ کو زیادہ کنٹرول کر سکے گا۔

یہ سام سنگ گیئر ڈیوائسز کے گھومتے بیزل جیسا حل ہے۔
تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ ہواوے سمارٹ واچ کی بیزل 8 پر مشتمل ہوگی۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ دو زون فیزیکل بٹن کے لیے ہونگے۔ ان میں سے ایک بٹن ٹاپ پر اور دوسرا نیچے ہوگا۔ٹچ سینسی ٹیو ایج سے صارفین زوم ان ، زوم آؤٹ کی طرح کے اور بہت سے فیچر استعمال کر سکیں گے۔سمارٹ واچ کی بیزل سٹین لیس سٹیل، پلاسٹک، ایلومینیم یا سرامکس کی ہو سکتی ہے۔

جبکہ اس کا سٹریپ ربڑ یا لیدر کا ہوگا۔
ہواوے نے اس سے پہلے موبائل ورلڈ کانگرس 2017 میں ہواوے واچ 2 متعارف کرائی تھی۔ ہوسکتا ہے کہ اگلے ماہ ہونے والی تقریب میں ہواوے تیسری نسل کی سمارٹ واچ متعارف کرائے۔ ہواوے ٹچ سینسی ٹیچ بیزل کی حامل سمارٹ واچ متعارف کرا کر سمارٹ واچ مارکیٹ سے اچھا خاصا شیئر حاصل کر سکتا ہے۔

Huawei patents touch-sensitive bezel for smartwatches
تاریخ اشاعت: 2018-01-12

More Technology Articles