Huawei reduces Price for all its Hot Sellers

Huawei Reduces Price For All Its Hot Sellers

ہواوے کے ہاٹ سیلرز موبائل فون کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

ہواوے نے ایک مرتبہ پھر اپنے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے بعض سیٹس کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی کرکے صارفین کے دل جیت لئے ہیں۔ہواوے اس بار Honor 8 اور Y6 PRO اور نوا پلس کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کیا ہے ،ہواوے Honor 8اب 48499روپے کے بجائے محض 47500روپے ،ہواوے Nova Plus اب41000روپے کے بجائے محض 38900روپے اور Y6 PRO اب 18500روپے کے بجائے محض 17999روپے میں دستیاب ہے۔

اکتوبر 2016کو متعار ف کرایا جانے والا Honor 8 کی5.20انچ کی ٹچ اسکرین 1080x1920 پکسل ریزولوشن کے ساتھ انتہائی بہترین تصویر کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے،یہ انقلابی ڈیوائس 1.8GHz, Octa-Core Kirin 950 پروسیسر اور فور جی بی ریم سے مزین ہے ،فون کی انٹرنل میموری32جی بی ہے جبکہ اس میں 128جی بی تک مائیکرو ایس ڈی کا آپشن بھی موجود ہے،اسکا 12میگا پکسل کا پرائمری اور 8میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بہترین تصاریر اور سیلفی کیلئے انتہائی آئیڈیل ہے ۔

(جاری ہے)

ہواوے کے کنٹری ہیڈ Mr. Blueking نے مخصوص سیٹس کی قیمتو ںمیں کمی کو صارفین کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہواوے کو جدید ٹیکنالوجی سے مزین اسمارٹ فون کمپنی ہونے پر انتہائی فخر ہے اور صارفین تک جدید اور تخلیقاتی ٹیکنالوجی کی فراہمی کو ہم اپنا نصب العین سمجھتے ہیں،ان سیٹس کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے اور صارفین رعایتی قیمتوں پر ان سیٹس کی خریداری سے فوری طور پر مستفید ہوسکتے ہیں۔

Huawei reduces Price for all its Hot Sellers
تاریخ اشاعت: 2017-01-24

More Technology Articles