Huawei says its Hongmeng OS isn’t an Android replacement after all

Huawei Says Its Hongmeng OS Isn’t An Android Replacement After All

ہانگ مینگ اینڈروئیڈ کا بدل نہیں ۔ ہواوے نے تصدیق کر دی

ہواوے نے تصدیق کی ہے کہ اُن کا نیا آپریٹنگ سسٹم ہانگ مینگ  اینڈروئیڈ کا نعم البدل نہیں ہے ۔ ہواوے کی ایس وی پی کیتھرائن  چن نے برسلز میں رپورٹروں کو بتایا کہ ہانگ مینگ  سمارٹ فونز کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا،  اس لیے وہ گوگل کا  اینڈروئیڈ استعمال کرتے رہیں گے۔
اسی طرح کا تبصرہ پچھلے ہفتے چیئرمین لیانگ ہوا نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ  ہانگ مینگ کو سمارٹ فونز کے آپریٹنگ سسٹم کے طور پر ڈویلپ کرنے کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا جاسکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم کو انٹرنیٹ آف تھنگز  ڈیوائسز کے لیے بنایا گیا ہے۔
اس سے پہلے ہواوے نے کہا تھا کہ وہ ہانگ مینگ کو اینڈروئیڈ کے متبادل آپریٹنگ سسٹم بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ کمپنی کے سی ای او نے کہا تھا کہ ہانگ مینگ  او ایس  سمارٹ فونز، لیپ ٹاپس، ٹیبلٹس اور سمارٹ کارڈز سے مطابقت رکھتا ہے۔سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ ہانگ مینگ اینڈروئیڈ سے  60 فیصد تیز رفتار ہے۔ اب  امریکی پابندیاں ہٹنے کے بعد  ہواوے نے یوٹرن لیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ہانگ مینگ او ایس اینڈروئیڈ کا متبادل نہیں ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-07-21

More Technology Articles