Huawei Stands Among the Top Revenue Generating Across the Globe

Huawei Stands Among The Top Revenue Generating Across The Globe

ہواوے دنیا بھر میں سب سے زیادہ آمدن والے برانڈز میں شامل

ہواوے صارفین کی ترجیح ،اعلیٰ مصنوعات کی فراہمی اور قابل قدر آمدنی حاصل کرنے کے اعتبار سے دنیا کے بہترین برانڈز میں شمار کیا جاتا ہے ۔یہ تمام عوامل ہواوے کی فروخت میں بے پناہ اضافے کا باعث بن رہے ہیں اور ہواوے کو نیشنل و انٹر نیشنل مارکیٹ میں مسلسل کامیابی حاصل ہورہی ہے ۔ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس آمدنی کے اعتبار سے ہواوے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی ہمعصر کمپنیوںکو بہت پیچھے چھوڑتے ہوئے ہواوے دنیا کے سب سے زیادہ آمدن والے برانڈز میں شامل رہا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ہواوے کی آمدنی میں سالانہ کی بنیاد پر 37فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور ہواوے کی آمدنی اس دوران 395ارب چینی یوآن یا امریکی کرنسی میں 60ارب ڈالر رہی جبکہ ہواوے کا خالص منافع 33فیصد اضافے سے 36.9ارب یو آن ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہواوے کے تینوں بزنس گروپس کی کارکردگی اس دوران نمایاں رہی جہاں ہواوے کیریئر کی آمدنی سال2014کے مقابلے میں 21فیصد اضافے سے 232.3ارب یوآن،ہواوے انٹر پرائزز گروپ کی آمدنی 44فیصد اضافے سے 27.6ارب یو آن اور ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کی آمدنی میں 73فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کو 19.9ارب امریکی ڈالرکی آمدنی حاصل ہوئی اور آمدنی کے اعتبار سے ہواوے نے نوکیا،ایریکسن اور سسکو برانڈز کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا۔

ہواوے ڈیوائسز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر شان کاکہنا ہے کہ ہواوے نے مارکیٹ میں اپنی ساکھ قائم رکھنے کے حوالے سے ایک طویل مدتی حکمت عملی اختیار کررکھی ہے اور ہم صارفین کو ایسی مصنوعات اور خدمات فراہم کررہے ہیں جو کسی دوسرے ٹیکنالوجی برانڈ کے پاس موجود نہیں۔مسٹر شان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ دو سے پانچ برسوں کے دوران ہماری توجہ کامرکز کنیکٹیویٹی میں اضافے اور نیٹ ورکنگ کی صلاحیت بڑھانے پر ہوگا۔
ہواوے کے برعکس ایریکسن کی آمدن گزشتہ برس 8فیصد اضافے سے 30ارب ڈالر رہی،نوکیا کی آمدنی 6فیصد اضافے سے 14.24ارب ڈالر جبکہ سسکو کی آمدنی میں محض4.3فیصد کا ہی اضافہ دیکھا جاسکا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سالانہ کی بنیاد پر ہواوے کی ترقی کا راز ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ میں کی جانے والی بھاری سرمایہ کاری ہے کیونکہ اسی بنیاد پر ہواوے اپنے صارفین کیلئے جدید اور تخلیقاتی مصنوعات تیار کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-22

More Technology Articles