Huawei sues U.S. Government over unconstitutional ban of Huawei equipment

Huawei Sues U.S. Government Over Unconstitutional Ban Of Huawei Equipment

ہواوے نے غیر آئینی پابندی پر امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا

ہواوے کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیکساس کی فیڈرل کورٹ میں نیشنل ڈیفنس اتھاریزیشن  ایکٹ کے سیکشن  889 کے خلاف مقدمہ کیا  ہے۔ اس سیکشن پر اگست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دستخط کیے تھے، جس کے تحت فیڈرل ایجنسیوں اور ان کے کنٹریکٹرز پر ہواوے سے خریداری پر پابندی لگائی گئی تھی۔
ہواوے پر پابندی کی وجہ سے چین اور امریکا نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر اربوں ڈالر کا درآمدی ٹیکس عائد کیا تھا۔
پچھلے سال کے آخر میں ہواوے کی چیف فنانشل آفیسر کو کینیڈا سے گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)


ہواوے پر امریکی پابندیوں سے کافی پہلے  امریکی حکام ہواوے کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ہواوے کے سی ای او گو پنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی کانگرس ہواوے کی مصنوعات پر پابندی کے حق میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات نے انہیں قانونی اقدامات کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
دوسری  طرف قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ شاید  ہواوے کا امریکی حکومت کے خلاف دائر کیا گیا یہ مقدمہ جلد ہی خارج کر دیا جائے۔کیونکہ اس سے پہلے امریکی عدالتیں قومی  سلامتی کے معاملے  حکومت کے دوسرے محکموں کی طرف سے کی جانے والے اقدامات کی کم ہی مخالفت کرتی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2019-03-07

More Technology Articles