Huawei to pre-install up to 70 most popular Android apps on its future smartphones

Huawei To Pre-install Up To 70 Most Popular Android Apps On Its Future Smartphones

ہواوے اپنے آنے والے سمارٹ فونز میں 70 مقبول ایپس پہلے سے انسٹال کرے گا

چند ماہ سے جاری رہنے والی امریکی اور چینی تجارتی جنگ میں  ہواوے کو  اپنے سمارٹ فونز گوگل سروسز کے بغیر پیش کرنے پڑے تھے۔ اب ہواوے نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے سمارٹ فونز میں 70 تک مقبول ایپس پہلے سے انسٹال کرے گا۔ ہواوے تمام سمارٹ فونز میں ایک سی ایپس انسٹال نہیں کرے گا بلکہ ان کا تعین مختلف ممالک اور پلے سٹور  پر ایپس کی مقبولیت کے چارٹس سے کیا جائے گا۔
ہواوے اپنے سمارٹ فونز میں جو بھی  مقبول ایپس پہلے سے انسٹال کرے گا ان میں  فیس بک کی میسنجر، انسٹاگرام اور وٹس ایپ شامل نہیں ہونگی۔ اس کی وجہ بھی امریکی پابندیاں ہیں۔
ہواوے  اپنی  آنے والی پی 40 سیریز میں  مقبول پری  انسٹال ایپس پیش کر سکتا ہے۔ توقع ہے کہ پی 40 سیریز  کو 26 مارچ کو متعارف کرایا جائے گا۔
ہواوے کا خیال ہے کہ مقبول ایپس پہلے سے شامل کرنے سے صارفین  اے پی کے فائلز کی مدد سے ایپ انسٹال کرنے کی الجھنوں سے بچ جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ  ہواوے  نئے قائم کیے ہوئے  گلوبل ڈویلپر سروس الائنس (جی ڈی ایس اے) کا بھی حصہ ہے، جس کا مقصد ڈویلپر کی  ہواوے، شومی، ویوو اور اوپو کے اپنے  ایپ سٹورز پر ایپس لانچ کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ہواوے گوگل کے ایپ سوٹ کے مقابلے میں اپنا ایپ سوٹ بھی پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، کمپنی پہلے ہی  ایپ میپ ایپ کر کا م کر رہی ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-02-07

More Technology Articles