Iceland Plans Crackdown On Airbnb After Rentals Surged 124 Percent

Iceland Plans Crackdown On Airbnb After Rentals Surged 124 Percent

آئس لینڈ میں ائیر بی این بی پر کریک ڈاؤن کی تیاریاں

اگست 2008 میں بننے والی ویب سائٹ Airbnb پر لوگ اپنے گھر کرایے اور کرایے کے گھر یا کمرے تلاش کرتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر 191 ممالک کے 34 ہزار سے زائد شہروں کے 20 لاکھ سے زائداندراجات ہیں۔ یہ ویب سائٹ اب تک 6کروڑ سے زائد مہمانوں کو ڈیل کر چکی ہے۔
دوسرے ممالک کی طرح ائیر بی این بی آئس لینڈ میں بھی کافی مشہور ہے تاہم اب آئس لینڈ میں اس کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ائیر بی این بی کی وجہ سے ملک میں کرایوں میں ہوش ربا یعنی 124فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے ، شہریوں کے سکون اور قدرتی مناظر کو خراب کرنے کا الزام بھی ائیر بی این بی کے سر ہے۔
آئس لینڈ میں اس ہفتے ایک قانون پاس ہونے کی امید ہے، جس کے تحت کوئی بھی شہری ائیر بی این بی کے ذریعے صرف 90 روز کے لیے رہائش گاہ کرایے پر دے سکے گا۔ رپورٹس کے مطابق جو شخص 90روز سے زیادہ تک رہائش کرایے پر دے گا، اسے کاروباری ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ شہریوں پر یہ بھی پابندی ہوگی کہ وہ اپنی صرف دو جائیدادوں کو کرایے پر دے سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-30

More Technology Articles