If you owned an older iPhone, Apple may owe you money

If You Owned An Older IPhone, Apple May Owe You Money

اگر آپ 2012 سے پہلے آئی فون استعمال کرتے تھے تو ایپل آپ کا مقروض ہے

اگر آپ 2009 اور 2012 کے درمیان آئی فون پر مخصوص ایپلی کیشن استعمال کرتے رہے ہیں تو ایپل اور آئی او ایس ایپلی کیشن ڈویلپر آپ کے مقروض ہیں۔
بہت سی ایپلی کیشن، جن میں ٹوئٹر، یلپ اور انسٹاگرام شامل ہیں، صارفین کی پرائیویسی کے خلاف اقدامات کے مقدمے کا فیصلہ آنے کے بعد صارفین کو 5.3 ملین ڈالر کی پیش کش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کمپنیوں کا جرم یہ تھا کہ وہ صارفین کی ڈیوائس کے رابطہ نمبروں کو اپنے سرور پر محفوظ کرتیں اور انہیں کی بنیاد پر صارفین کے دوستوں کی تلاش میں مدد دیتی تھی جبکہ انہوں نے صارفین کو اس حوالے سے کچھ بتایا بھی نہیں ہوا تھا۔

2012 سے چلنے والے اس مقدمے میں کمپنیوں کا موقف تھا کہ یہ معلومات صارفین کی خدمت کے لیے محفوظ کی جا رہی تھی لیکن ڈسٹرکٹ جج جان ٹائیگر نے کمپنیوں کا یہ موقف ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد ایپل اور ایپلی کیشن ڈویلپرز چیک اور ایمزون کریڈٹ کی مدد سے صارفین کو پے منٹ کریں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-05

More Technology Articles