imoo a new brand for mobile phones emerges in China

Imoo  A New Brand For Mobile Phones Emerges In China

اوپو، ون پلس اور وائیوو کے بعد پیش ہے آئمو

چین کی کمپنی بی بی کے الیکٹرونکس (BBK Electronics) کی ملکیت میں اوپو، ون پلس اور وائیوو جیسی کمپنیاں ہیں تاہم اب بی بی کے اپنے پورٹ فولیو میں ایک نئی کمپنی آئمو(imoo)کا اضافہ کر رہی ہے۔
بی بی کے الیکٹرونکس کارپوریشن 20 سال سے زیادہ عرصے سے الیکٹرونکس کے کاروبار سے منسلک ہے۔یہ کمپنی چین میں بڑی کمپنیوں کے سمارٹ فونز کےکلون بھی تیار کرتی رہی ہے۔

(جاری ہے)

آج بی بی کے موبائل فونز، ایم پی 3 پلیئرز، بلو رے پلیئرز، ڈیجیٹل کیمرے اور بہت سی دوسری اشیاء بناتی ہے۔ امریکا میں بی بی کے Memorex اور Philco برانڈز سے کام کرتی ہے۔
آئمو کے بنائے ہوئے پہلے سمارٹ فون کی جھلکیوں کے مطابق یہ گولڈ میٹل فون ہوگا، جس کا اہم فیچر اس میں شامل ریکارڈ بٹن ہوگا۔
چین میں یہ فون چند ہفتے میں ہی لانچ ہوجائے گا جبکہ باقی ممالک کے حوالے سے کچھ کہنا ابھی کافی قبل از وقت ہوگا۔ اس ڈیوائس کے منظر عام پر آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ اس ڈیوائس میں ایسی کیا خاص بات تھی جو اس کےلیے الگ ذیلی کمپنی بنانی پڑی۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-21

More Technology Articles