In previous months there is 49 Rs charged as service tax, This month there is 639 is written as service tax on bill. Why?

In Previous Months There Is 49 Rs Charged As Service Tax, This Month There Is 639 Is Written As Service Tax On Bill. Why?

ٹرو کالر نےٹروکالر پے میں پیسے منگوانے کی ریکویسٹ کا فیچر متعارف کرادیا

ٹروکالر نے اپنی ٹروکالر پے (Truecaller Pay) سروس کے تحت ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ ٹروکالر کے صارفین اب اپنے رابطہ نمبروں سے براہ راست ادائیگی کی درخواست کر سکتے ہیں جو دوسرے صارف کے پاس نوٹی فیکیشن کے طور پر ظاہر ہوگی، جس کے بعد وہ نوٹی فیکیشن پر ٹیپ کر کے اپنا MPIN انٹر کر کے فوری رقم بھیج سکتے ہیں۔ ٹروکالر کو یقین ہے کہ اس فیچر سے صارفین ضرورت کے وقت اجنبیوں سے ادھار مانگنے کی زحمت سے بچ جائیں گے اور اپنے جاننے والوں کو اپنی ضرورت کے بارے میں بتا سکیں گے۔


اس کے علاوہ صارفین شیئرایبل پے منٹ لنکس تخلیق کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس لنک کو دوسری میسجنگ ایپلی کیشن یا سوشل میڈیا پر شیئر کر کے ٹروکالر پر رقم حاصل کی جا سکتی ہے۔اس فیچر سے صارفین کسی ویب سائٹ پر عطیات جمع کرسکیں گے لیکن اس کے لیے اُن کے پاس ٹروکالر انسٹال اور پے منٹس فعال ہونی چاہیں۔
ٹروکالر پے منٹ کا فیچر ابھی صرف بھارت میں ہی دستیاب ہے۔ اس فیچر کو اس سال مارچ میں متعارف کرایا گیا تھا،یہ یونیفائیڈ پے منٹ انٹرفیس (یو پی آئی) پروٹوکول کے ساتھ کام کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے صارفین اپنے ورچوئل پے منٹ ایڈریس تخلیق کر سکتے ہیں، جنہیں مربوط بنک اکاؤنٹ کے ذریعے رقم بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-15

More Technology Articles