چین کی پہلے 8 ماہ کے دوران انٹرنیٹ سروسز آمدنی میں 20.7 فیصد اضافہ

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2018ء) چین نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران انٹرنیٹ سروسز کی آمدنی 595.5 ارب یوان رہی جو 2017 ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 20.7 فیصد زیادہ اور اس کی وجہ آن لائن گیمز اور سٹریمنگ ایپس کے استعمال میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے اگست تک انٹرنیٹ سروسز اور اس کے متعلقہ شعبوں کی آمدنی 20.7 فیصد اضافے کے ساتھ 595.5 ارب یوان (86.7 ارب ڈالر) رہی، سب سے زیادہ آمدنی انفارمیشن خدمات سے ہونے والی آمدنی کل آمدنی کا 90.6 فیصد رہی۔

آن لائن گیمز سے حاصل ہونے والی آمدنی 129.4 ارب یوان رہی جو 2017 ء کے اسی عرصے کی آمدنی سے 24.8 فیصد زیادہ ہے۔ای بزنس کی آمدنی 218.1 ارب یوان رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 34.4 فیصد زیادہ ہے۔
تاریخ اشاعت: 2018-10-03

More Technology Articles