India has built the world’s largest solar power plant

India Has Built The World’s Largest Solar Power Plant

بھارت نے دنیا کا سب سے بڑا سولر پاور پلانٹ لگا لیا

8ماہ کے تعمیراتی کام کے بعد بھارت نے دنیا کا سب سے بڑا سولر پاور پلانٹ مکمل کر لیا ہے۔ کاموٹھی میں قائم اس سولر پاور پلانٹ سے پہلے کیلیفورنیا کا ٹوپاز فارم دنیا کا سب سے بڑا سولر پاور پلانٹ تھا۔
648 میگا واٹ کے بھارتی سولر پاور پلانٹ سے ڈیڑھ لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ یہ پاور پلانٹ 25 لاکھ سولر ماڈیولز، 576 انورٹرز، 154 ٹرانسفارمر اور 6 ہزار کلومیٹر تاروں پر مشتمل ہے۔


یہ سولر پلانٹ 2500 ایکڑ(10 مربع کلومیٹر) کے علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی تعمیر پر 679 ملین ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔ اس کے برعکس ٹوپاز فارم 550 میگا واٹ بجلی پیدا کرتا ہے اور اسے 2.5 ارب ڈالر کے سرمائے سے 2 سال میں مکمل کیا گیا تھا۔
اس پاور پلانٹ کی تعمیر کے بعد اگلے سال  بھارت، چین اور امریکا کے بعد دنیا کی تیسری بڑی سولر مارکیٹ بن جائے گا۔
بھارتی حکومت کا منصوبہ ہے کہ 2022 تک 60 ملین گھروں کو سولر بجلی فراہم کی جائے۔ حکومت کا ارادہ ہے کہ 2030 تک بھارت اپنی بجلی کی 40 فیصد پیداوار نان فوسل فیول سے پیدا کرے۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-01

More Technology Articles