Infinix Note 4 launched on daraz.pk

Infinix Note 4 Launched On Daraz.pk

ہانگ کانگ کی سمارٹ فون کمپنی انفی نکس نے اپنا انفی نکس نوٹ 4 بالخصوص Daraz.pk پر جاری کر دیا ہے۔

ہانگ کانگ کی سمارٹ فون کمپنی انفی نکس نے اپنا انفی نکس نوٹ 4 بالخصوص Daraz.pk پر جاری کر دیا ہے۔ عام صارفین کے لیے Infinix Note 4 کی قیمت 19,999 روپے ہے جبکہ محدود وقت کے لئے دراز پر اس کی قیمت 18599 روپے ہوگی۔
ایک پریس ریلیز کے مطابق انفی نکس نوٹ 4 ایکس پاور کی طرف سے 4300MAH کی بڑی بیٹری کا حامل ہے جو اس کے سٹینڈ بائی وقت میں اضافہ کرتی ہے۔ 18w کی تیز چارجنگ ٹیکنالوجی سے صارفین 30 منٹ میں 45 فیصد بیٹری چارج کر سکتے ہیں۔

پانچ منٹ کے چارج سے صارفین دو گھنٹے تک فون کالز اور چھ گھنٹے تک موسیقی سن سکتے ہیں۔ 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور 13 میگا پکسل کے مین کیمرہ کے ساتھ ڈبل ایل ای ڈی فلیش سے انفی نکس صارفین تصاویر ایسے حاصل کر سکتے ہیں جیسے وہ ان کے ہتھیلی میں ہوں۔ تصاویر اور سیلفیز پہلے سے زیادہ صاف اور اجلی ہوئی نظر آتی ہیں۔

(جاری ہے)

16 جی بی ریم اور 2 جی بی روم کے ساتھ اوکٹا کور چپ سیٹ سے گیمنگ، سٹریمنگ اور سرفنگ کے تجربہ کو بہترین بنایا گیا ہے۔

انڈرائیڈ N کا حامل انفی نکس نوٹ 4 میں ایک وقت میں زیادہ ونڈوز کے ساتھ زیادہ ایپلی کیشنز بیک وقت سکرین کے مختلف حصوں پر استعمال کی جا سکتی ہیں۔ نوٹ 4 کا جدید فنگر پرنٹ فیچر مختلف فنگر پرنٹس کے ذریعے ایپلی کیشنز کو برق رفتاری سے چلاتا ہے۔ 5.7 انچ کے شارپ ڈسپلے فیچر کے ساتھ نوٹ 4 اعلیٰ رنگوں کے پہلوئوں کا حامل ہے جو 85 فیصد NTSC تک پہنچ گیا ہے جو دیگر سمارٹ فونز کو پیچھے چھوڑتا ہے۔
اس کا کنٹراسٹ ریٹ اور چمک اس کی سکرین کو رنگین، صاف اور حیران کن بناتا ہے۔ اس کا ہموار ڈیزائن، بیک باڈی میٹل پرنٹ، 2.5D گلاس بھرپور خوبصورتی فراہم کرتے ہیں۔ صارفین اپنے فنگر پرنٹ کو سکین کر کے سیکور آئی ڈی تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر پرائیویسی کنٹرول کو فعال کرتا ہے اور مشکل پاس ورڈز کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔ یہ غیر معمولی ایپلی کیشنز کو فعال رکھتا ہے اور دیگر مختلف ایپلی کیشنز میں پرائیویسی کنٹرول کو یقینی بناتا ہے۔
دراز ایپلی کیشن ڈائون لوڈ اور اپ ڈیٹس کے لئے سائن اپ کر کے نوٹ 4 سمیت نئے اور بہترین فونز کے بارے میں مزید جانئے۔

Infinix Note 4 launched on daraz.pk
تاریخ اشاعت: 2017-08-30

More Technology Articles