Instagram adds Donation stickers for nonprofits

Instagram Adds Donation Stickers For Nonprofits

انسٹاگرام نے ایپ میں غیر تجارتی اداروں کے لیے عطیات کا سٹیکر شامل کر دیا

اب انسٹاگرام پر غیر تجارتی اداروں کےلیے عطیات جمع کرنا کافی آسان ہو جائے گا۔ فی الحال امریکی صارفین ایک نئے فیچرسے اپنے پسندیدہ غیر تجارتی اداروں کو باآسانی عطیات دے سکیں گے یا اُن کے لیے عطیات جمع کر سکیں گے۔فیس بک کے ملکیتی پلیٹ فارم انسٹاگرام نے سٹوریز میں  ڈونیشن سٹیکر  متعارف کرائے ہیں۔یہ سٹیکر غیر تجارتی ادارے کے اکاؤنٹ سے براہ راست مربوط ہونگے۔
اس فیچر کا استعمال کافی آسان ہے۔

(جاری ہے)

صارفین  سٹیکر ٹرے میں اس کے آئیکون پر ٹیپ کر کے اپنے پسندیدہ غیر تجارتی ادارے کا انتخاب کر سکتے ہیں اور پھر انسٹاگرام کے ٹولز استعمال کرتے ہوئے عطیہ دے سکتےہیں۔یہاں پر آپ سوائپ اپ کر کے دیکھ سکتے ہیں کہ آپ نے اپنے پسندیدہ ادارے کے لیے کتنے عطیات جمع کیے ہیں۔ یہاں موجود تمام رقم آپ کے منتخب کیے ہوئے ادارے کے  اکاونٹ میں جمع ہوتی ہے۔


انسٹاگرام نے ایک نیا کیمرہ ڈیزائن بھی متعارف   کرایا ہے۔ آپ تصویر یا ویڈیو کے بغیر بھی سٹوری پوسٹ کر سکتےہیں لیکن  ایک نئے Create Mode نے اس عمل کو نہایت آسان بنا دیا ہے۔یہ موڈ آپ کو ایفکٹس اور انٹرایکٹیو سٹیکرز تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ڈونیشن سٹیکر کا فیچر تو صرف امریکا میں دستیاب ہے لیکن Create Mode ساری دنیا کے صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-04-30

More Technology Articles