Instagram adds green dot on profile pictures

Instagram Adds Green Dot On Profile Pictures

اب انسٹاگرام کے پروفائل پر موجود سبز نقطہ بتائے گا کہ کون کون آن لائن ہے

فیس بک نے اپنی ملکیتی ایپ انسٹاگرام میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے۔ اب سے انسٹاگرام پروفائل پر صارفین کی پروفائل فوٹو کےنیچے دائیں کونے پر ایک سبز رنگ کا نقطہ ظاہر ہوگا،یہ نقطہ نشاندہی کرے گا کہ اس وقت صارف آن لائن ہے اور ایپ استعمال کر رہا ہے۔ یہ نقطہ انسٹاگرام ڈائریکٹ اور فیڈ سے پوسٹ شیئر کرتےہوئے فرینڈ لسٹ میں بھی نظر آئےگا۔
انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ یہ نقطہ صارفین کو بتائے گا کہ اُن کے دوست اس وقت چیٹ کے لیے دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام کو امید ہے کہ اس کے بعد صارفین فیس بک میسنجر یا وٹس ایپ کی بجائے ڈائریکٹ مسیجنگ کریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فیس بک میسنجر اور وٹس ایپ بھی فیس بک کی ملکیت ہیں لیکن فیس بک چاہتا ہے کہ انسٹاگرام صارفین انسٹاگرام پر ہی چیٹنگ کریں۔
انسٹاگرام پر آپ اپنے سٹیٹس کو چھپا سکتے ہیں اور دوستوں کی آن لائن موجودگی جاننے کے فیچر کو بھی بند کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ سبز رنگ کا نقطہ صرف اُن صارفین کی پروفائل پر نظر آئے گا جو آپ کو فالو کرتے ہونگے یا جن سے آپ نے چیٹ پر رابطہ کیا ہوگا۔

Instagram adds green dot on profile pictures
تاریخ اشاعت: 2018-07-20

More Technology Articles