Instagram Adds Right to left Language Support

Instagram Adds Right To Left Language Support

انسٹاگرام دائیں سے بائیں لکھی جانے والی زبانوں کو بھی سپورٹ کرے گا

تازہ ترین اپ ڈیٹ میں انسٹاگرام نے دائیں سے بائیں لکھی جانےو الی زبانوں کے لیے سپورٹ متعارف کرا دی ہے۔ پہلے پہل یہ سپورٹ فارسی، عربی اور عبرانی زبان کے لیے جاری کی گئی ہے۔ اس اپ ڈیٹ کا فائدہ ابھی صرف اینڈروئیڈ صارفین کو ہوگا، آئی او ایس صارفین کے لیےیہ سہولت بعد میں جاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)


انسٹاگرام پہلےہی دو درجن سے زیادہ زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے لیکن اب انسٹاگرام پر وہ زبانیں بھی لکھی جا سکیں گی جو دائیں سے بائیں لکھی جاتی ہیں۔


اس وقت بھی انسٹاگرام پر عربی میں پوسٹ یا ہیش ٹیگ ہوتے ہیں لیکن انسٹاگرام پر لینگوئج سیٹنگ میں اسے باقاعدہ طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔
انسٹاگرام ہی واحد ایسی ایپ نہیں جو دائیں سے بائیں لکھی جانےو الی زبانوں کو سپورٹ کرتی ہو۔ٹوئٹر نے اپنی موبائل ویب سائٹ میں فارسی اور عربی کی سپورٹ 2012 میں متعارف کرائی تھی جبکہ اس کی سائٹ پر اردو اور عبرانی کی سپورٹ بھی موجود ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-01

More Technology Articles