Instagram adds walkie-talkie voice messages

Instagram Adds Walkie-talkie Voice Messages

انسٹاگرام نے واکی ٹاکی وائس میسجز متعارف کرا دئیے

اب انسٹاگرام پر وائس چیٹ کرنے کے لیے لائیو آنے کی ضرورت نہیں۔ انسٹاگرام نے ڈائریکٹ میسجز کے لیے واکی ٹاکی کی طرز پر وائس میسج فیچر متعارف کرایا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو مائیکروفون بٹن کو دبائے رکھ کر میسج ریکارڈ کرنا ہوگا، جسے دوسرا شخص یا گروپ   بعد میں سن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس فیچر سے آپ فوری نوعیت کے پیغامات کا فوری جواب دے سکتے ہیں۔
یہ فیچر دنیا بھر کے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صآرفین کے لیے جلد ہی دستیاب ہوگا۔
وائس میسج فیس بک کے لیے نئے نہیں۔ میسنجر میں اسے 2013ء میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اب چونکہ بہت سے لوگ چیٹنگ کے لیے میسنجر کو چھوڑ کر انسٹاگرام کو ہی استعمال کرنے لگے ہیں، اس لیے فیس بک نے انسٹاگرام پر بھی اس فیچر کو شامل کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-12-11

More Technology Articles