Instagram bug inadvertently exposed some users' passwords

Instagram Bug Inadvertently Exposed Some Users' Passwords

انسٹاگرام کی ایک خرابی سےصارفین کے پاس ورڈ ظاہر کر دئیے

رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کی ایک خرابی سے   بہت سے صارفین کے پاس ورڈز کا پتا چلایا جا سکتا ہے۔ کچھ دن پہلے فیس بک  پر ایسی ہی ایک خرابی ظاہر ہوئی تھی، جس میں View As ٹولز سے صارفین کا  حساس ڈیٹا حاصل کیا جا سکتا تھا۔ اسی طرح   انسٹاگرام میں یہ  خرابی صارفین کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے والے ٹول کی  وجہ ہوئی ہے۔
فیس بک نے انسٹاگرام صارفین کو مطلع کیا ہے کہ جب وہ اس فیچر کو استعمال کرتے ہیں تو یہ صارفین کا ڈیٹا پلین ٹیکسٹ میں یو آر ایل میں ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کچھ وجوہات کی بنا پر فیس بک نے صارفین کے پاس ورڈ فیس بک کے سرور پر بھی  محفوظ کیے ہوئے تھے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ اس خرابی کو دور کر دیا گیا ہے،  ٹول کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے، اس لیے اب یہ دوبارہ نہیں ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق اس خرابی سے  وہ چند صارفین متاثر ہوسکتے ہیں، جنہوں نے  شیئرڈ کمپیوٹر سے لاگ ان کیا تھا۔ اگر آپ کو فیس بک کی طرف سے اس حوالے سے مطلع نہیں کیا گیا تو اس  کا ایک ہی مطلب ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ محفوظ رہا ہے۔تاہم اس خرابی نے  انسٹاگرام کی سیکورٹی پر سوال اٹھا دئیے ہیں.
تاریخ اشاعت: 2018-11-18

More Technology Articles