Instagram finally tests a fast-forward feature for videos

Instagram Finally Tests A Fast-forward Feature For Videos

انسٹاگرام میں ویڈیوز کے لیے فاسٹ فارورڈ کا فیچر ٹسٹ کیا جا رہا ہے

انسٹا گرام اب اپنے پلیٹ فارم پر  ویڈیوز کے لیے فاسٹ فاورڈ کا فیچر متعارف کرانے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ انسٹاگرام میں یہ فیچر کافی عرصہ پہلے آ جانا چاہیے تھا ۔ اس فیچر سے صارفین  کی فیڈ میں نظر آنے والی ویڈیوز پر ایک  سیک بار نظر آئے گی، جس سے صارفین ویڈیو کو  فارورڈ یا بیک کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس تجرباتی فیچر کو دریافت کرنے والی ایپلی کیشن ریسرچر جین منچون  وونگ کا کہنا ہے کہ اس سے صارفین ویڈیو کو شروع سے دوبارہ دیکھے بغیر بیک یا فارورڈ کر سکیں گے۔


یہ بنیادی فیچر آئی جی ٹی وی پر پوسٹ ہونے والی ویڈیوز کے لیے تو متعارف کرایا جا چکا ہے لیکن صارفین کی فیڈ  میں نظر آنے والی ویڈیوز کے لیے یہ فیچر دستیاب نہیں تھا۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ فیچر تمام صارفین کےلیے کب جاری کیا جائے گا۔ امید ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔


تاریخ اشاعت: 2019-03-30

More Technology Articles