Instagram is getting ready to allow multi photo posts

Instagram Is Getting Ready To Allow Multi Photo Posts

صارفین اب انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں کئی تصاویر پوسٹ کر سکیں گے

اگر آپ فیس بک کی طرح انسٹاگرام میں بھی ایک ہی پوسٹ میں کئی تصاویر شامل کرنا چاہتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہی ہے۔ انسٹاگرام ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس سے صارفین ایک ہی پوسٹ میں بہت سے تصاویر شامل کر سکیں گے۔
یہ فیچر ابھی انسٹاگرام کی اینڈروئیڈ ایپ کے بیٹا ورژن میں ٹسٹ کیا جا رہا ہے ۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ فیچر انہیں نان بیٹا ورژن میں بھی دکھائی دے رہاہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسے تمام صارفین کے لیے کب تک لانچ کیا جائے گا۔

جب یہ فیچر لانچ ہوجائے گا تو صارفین گیلری میں کسی ایک تصویر پر لانگ پریس کر کے بہت سی تصاویر کو منتخب کرنے کے بعد پوسٹ میں شامل کر سکیں گے۔ اس فیچر سے صارفین ایک ہی پوسٹ میں 10 تک تصاویر شامل کر سکیں گے۔ صارفین ہر تصویر میں الگ الگ فلٹر بھی شامل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

فلٹر شامل کرنے کے بعد صارفین تمام تصویر کو ایک ہی پوسٹ میں اپنی ٹائم لائن پر شیئر کر سکیں گے۔

آپ کے فالوورز کو آپ کی پوسٹ کی ہوئی تمام تصاویر کی بجائے صرف ایک تصویر نظر آئے گی جبکہ دوسری تصاویر دیکھنے کے لیے انہیں تصویر پر سوائپ کرنا پڑےگا۔
ایسے صارفین جو بیٹا ورژن استعمال نہیں کر رہے وہ بھی ایک ساتھ کئی تصاویر منتخب کر کے ایڈٹ کر سکتے ہیں مگر انہیں پوسٹ کرتے ہوئے ایرر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
امید ہے کہ جلد ہی یہ فیچر تمام صارفین کے لیے لانچ کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-02

More Technology Articles