Instagram is using AI to alert bullies to offensive captions

Instagram Is Using AI To Alert Bullies To Offensive Captions

انسٹاگرام اب مصنوعی ذہانت کے استعمال سے صارفین کو بُلینگ اور جارحانہ کیپشن پر مطلع کرے گا

انسٹاگرام کی اینٹی بُلینگ مہم  اب صرف کمنٹس ہی نہیں بلکہ پوسٹس میں بھی جارحانہ برتاؤ کی حوصلہ شکنی تک پھیل گئی ہے۔انسٹاگرام نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا  ہے جو  مصنوعی ذہانت سے پوسٹ میں جارحانہ پن کا پتا لگا کر صارف کو مطلع  کرے گا۔ یہ مصنوعی ذہانت  پہلے سے رپورٹ کی گئی پوسٹس کے ٹیکسٹ کی بنیاد پر پوسٹ کرنے والے صارف کو مطلع کرے گی۔

(جاری ہے)

صارف اگر سمجھے اس کی  پوسٹ میں کچھ بھی جارحانہ نہیں تو اس اطلاع کو نظرانداز کر سکتے ہیں۔

اس فیچر کے بعد انسٹاگرام پر بُلینگ مزید مشکل ہو جائے گی۔
اینٹی بُلینگ نوٹسز اس وقت صرف چند منتخب ممالک میں ہی لانچ کیے گئے ہیں۔ آنے والے مہینوں میں انہیں  ساری دنیا کے صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ یہ فیچر کتنا مفید ثابت ہوگا۔
انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ کمپنی کی کوششوں سے کمنٹس میں بُلینگ  کافی کم ہو گئی ہے لیکن پوسٹس میں اسی کارکردگی کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔
Instagram is using AI to alert bullies to offensive captions
تاریخ اشاعت: 2019-12-16

More Technology Articles