Instagram live video feature is available in the US

Instagram Live Video Feature Is Available In The US

انسٹا گرام نے لائیو ویڈیو کا فیچر لانچ کر دیا

پچھلے ماہ انسٹا گرام نے سٹوریز سیکشن کے لیے لائیو ویڈیو فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ اب انسٹا گرام نے یہ فیچر صرف امریکا میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے۔اسے دنیا کے دیگر ممالک میں کب لانچ کیا جائے گا، اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
اس فیچر سے صارفین سٹوریز سیکشن میں جا کر کیمرہ پر سوائپ کرنے لائیو موڈ میں آ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

صارفین کے سٹوری آئیکون پر لائیو بیج لگنے سے دوسرے لوگ صارف کے لائیو ہونے کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ دیگر صارفین دل کے آئیکون پر ٹیپ کر کے ویڈیو لائک کر سکتے ہیں اور ویڈیو پر کمنٹ بھی کر سکتے ہیں۔
انسٹا گرام کی لائیو ویڈیو کو بس لائیو ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ کوئی بھی صارف پچھلی براڈ کاسٹ کی ہوئی ویڈیو کو نہیں دیکھ سکتا ۔
انسٹا گرام ایکسپلورر سیکشن میں Top Live کا ٹیب بھی متعارف کرا رہا ہے، جہاں سے صارفین اس وقت کی مشہور لائیو ویڈیوز کو سرچ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-12

More Technology Articles