Instagram made over $20 billion in ad revenue over the last year, $5 billion more than YouTube

Instagram Made Over $20 Billion In Ad Revenue Over The Last Year, $5 Billion More Than YouTube

انسٹاگرام نے اشتہارات میں 20 ارب ڈالر کما کر یوٹیوب کو پیچھے چھوڑ دیا

فیس بک نے انسٹاگرام کو 2012 میں خریدا تھا۔ یہ ایپلی کیشن اب فیس بک کو مجموعی آمدن کا بڑا حصہ دے رہی ہے۔ پچھلے سال فیس بک کو جتنی بھی آمدن ہوئی ہے، اس کا تیسرا حصہ انسٹاگرام سے  آیا ہے۔ انسٹاگرام نے پچھلے سال اشتہارات سے 20 ارب ڈالر کمائے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ انسٹاگرام نے اشتہارات میں گوگل کے یوٹیوب سے بھی 5 ارب ڈالر زیادہ کمائے ہیں۔ حالانکہ یوٹیوب اشتہارات کے معاملے میں سب سے زیادہ بدنام ہے۔

(جاری ہے)

یوٹیوب کے برعکس انسٹاگرام اپنی آمدن  میں سے  تخلیق کاروں کو کچھ بھی نہیں دیتا۔ الفابیٹ کے سی  ایف او روتھ پوراٹ کے مطابق پچھلے سال یوٹیوب نے تخلیق کاروں کو 8.5 ارب ڈالر کی ادائیگی کی جبکہ انسٹاگرام کو ایسا کوئی خرچہ نہیں کرنا تھا۔اگر یوٹیوب کو  تخلیق کاروں کو کچھ  نہ دینا پڑتا تو اس کی کمائی انسٹاگرام سے زیادہ تھی۔
ایسا نہیں ہے کہ انسٹاگرام پر تخلیق کار کچھ نہیں کماتے۔ مشہور شخصیات جیسے کائل جینر یا کرسٹیانو رونالڈو  کسی بھی پراڈکٹ کی پوسٹ شیئر کر کے ایک ملین ڈالر تک کماتے ہیں اور اس رقم میں سے انسٹاگرام کو کچھ نہیں ملتا۔


تاریخ اشاعت: 2020-02-08

More Technology Articles