Instagram now allows you to reply to stories using photos or videos

Instagram Now Allows You To Reply To Stories Using Photos Or Videos

انسٹاگرام صارفین اب سٹوریز میں فوٹوز اور ویڈیوز سے رپلائی کر سکیں گے

انسٹاگرام سٹوریز پر صارفین اپنے دن کی بہترین تصاویر اور ویڈیوز سلائیڈ شو فارمیٹ میں شیئر کرتے ہیں۔ اس طرح صارفین اپنے پورے دن کو ایک ہی سلائیڈ شو میں بھی شیئر کر سکتےہیں۔یہ تصاویر 24 گھنٹوں تک آن لائن رہتی ہیں۔
اب انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایپ میں ایک نیا فیچر شامل کر رہا ہے، جس سے صارفین سٹوریز پر تصاویر اور ویڈیوز سے رپلائی کر سکیں گے۔

سٹوری پر رپلائی کرنے کے لیے سٹوری دیکھتے ہوئے کیمرہ بٹن کو ٹیپ کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

اچھی بات یہ ہے کہ صارفین دستیاب کسی بھی فوٹوگرافک ٹول ، جیسے سٹیکر، فیس فلٹرز اور دیگر سے ، رپلائی کر سکتے ہیں۔ صارفین کی طرف سے کیا جانے والا رپلائی سٹوری پوسٹ کرنے والوں کو ان باکس میں موصول ہوگا، جس پر ٹیپ کر کے اسے دیکھا جا سکے گا۔ آپ کے دوست کو یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ آپ نے رپلائی کا سکرین شاٹ لیا ہے یا اسے دیکھ لیا ہے۔
یہ فیچر ایپ کے 10.28 اور جدید ورژنز میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشنز دونوں کو اس فیچر سے اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

Instagram now allows you to reply to stories using photos or videos
تاریخ اشاعت: 2017-07-07

More Technology Articles