Instagram now lets two people go Live in the same stream

Instagram Now Lets Two People Go Live In The Same Stream

انسٹاگرام پر اب ایک ہی سٹریم پر دو افراد لائیو ہو سکتے ہیں

انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک نئے فیچر کے تجربات کر رہا ہے۔اس فیچر سے دو دوست ایک ساتھ لائیو ہو سکتے ہیں۔اس فیچر سے آپ اپنے کسی دوست کو انوائٹ کر کے اپنے ساتھ ہی لائیو سٹریم میں شامل کر سکتےہیں۔ اس طرح آپ کا دوست آپ سے دور رہتے ہوئے بھی آپ کے ساتھ دیگر دوستوں سے لائیو سٹریم پر بات کر سکے گا۔
جب آپ اپنے دوست کو انوائٹ کریں گے تو فون کی سکرین دو حصوں میں بٹ جائے گی، ایک حصے میں آپ لائیو ہونگے جبکہ دوسرے حصے میں آپ کا دوست لائیو ہوگا۔

(جاری ہے)

کمنٹس اور فالو ونگ وغیرہ سب کچھ پہلے کی طرح نارمل ہوگا۔
اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ آپ جب بھی اپنے دوست کو لائیو سٹریم سے ہٹا کر دوسرے دوست کو لائیو کرنا چاہیں تو یہ بھی ہو سکتا ہے۔یعنی یہ ایک ایسا فیچر ہے جہاں جلد ہی آپ کو لائیو نیوز اور انٹرویوز دیکھنے کو بھی مل سکتے ہیں۔
انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ ابھی چند صارفین کے ساتھ ہی اس فیچر کے تجربات کیےجا رہے ہیں۔اگلے چند ماہ میں اس فیچر کو ساری دنیا میں متعارف کرا دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-08

More Technology Articles