Instagram now lets you save pictures

Instagram Now Lets You Save Pictures

انسٹا گرام صارفین اب کسی بھی صارف کی تصویر کو اپنی پرائیویٹ کلیکشن میں محفوظ کر سکیں گے

انسٹا گرام نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین کسی بھی پوسٹ یا تصویر کو بعد میں دیکھنے کےلیے اپنی پرائیویٹ کلیکشن میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اب انسٹا گرام صارفین پوسٹ کے نیچے دائیں جانب موجود بک مارک آئیکون پر کلک کر کے پوسٹ کو ا پنی محفوظ کردہ کلیکشن میں شامل کر کے پرائیویٹ ٹیب سے بعد میں دیکھ سکتے ہیں۔
انسٹا گرام نے یہ فیچر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کےلیے جاری کر دیا ہے۔اگر آپ انسٹا گرام ورژن 10.2 استعمال کر رہے ہیں تو آپ بھی اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-14

More Technology Articles