Instagram now works offline on Android

Instagram Now Works Offline On Android

اب اینڈروئیڈ پر انسٹاگرام انٹرنیٹ کے بغیر بھی کام کرے گی

فیس بک نے ایف 8 کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ اس نے اینڈروئیڈ پر انسٹاگرام کے لیے آف لائن سپورٹ متعارف کرا دی ہے۔یعنی اب صارفین انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی براؤزنگ اور پوسٹ کر سکیں گے۔
اس فیچر کے کام کرنے کا طریقہ کار کچھ اس طرح ہے کہ وائی فائی سے کنکٹ ہوتے ہوئے ایپلی کیشن پوسٹوں کو موبائل پر ڈاؤن لوڈ کر لے گی۔

(جاری ہے)

صارفین آف لائن رہتے ہوئے پوسٹ پر کمنٹ بھی کر سکیں گے اور اسے لائک بھی کر سکیں گے۔

صارفین آف لائن رہتےہوئے پوسٹ بھی کر سکیں گے، اس کے بعد موبائل جیسے ہی انٹرنیٹ سے کنکٹ ہوگا، صارفین کے ایکشن سرور پر بھی مکمل ہو جائیں گے۔
اس فیچر سے صارفین پہلے دیکھے ہوئے پروفائل بھی دیکھ سکیں گے اور ایکسپلورر ٹیب کی پوسٹ بھی دیکھ سکیں گے۔انسٹاگرام کا یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے بہترین ہے، جن کا انٹرنیٹ کنکشن کافی سست ہے یا وہ سفر میں رہتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-19

More Technology Articles