Instagram reaches 600 million users

Instagram Reaches 600 Million Users

انسٹا گرام کے صارفین کی تعداد 60کروڑ ہوگئی

انسٹا گرام نت نئے فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ کچھ دن پہلے انسٹا گرام نے تصاویر یا پوسٹ کو بک مارک کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔اس سے پہلے انسٹا گرام نےلائیو ویڈیو فیچر متعارف کرایا تھا۔

(جاری ہے)


نت نئے فیچرز کے ساتھ ہی انسٹاگرام پر نئے آنے والے صارفین میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
فیس بک کی ملکیتی انسٹا گرام کے صارفین کی تعداد اب 60 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔پچھلے 6 ماہ کے دوران انسٹاگرام کے صارفین کی تعداد میں 10 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے، جو کافی متاثر کن ہے کیونکہ انسٹا گرام کے صارفین کو 40 کروڑ سے 50 کروڑ ہونے میں 9 ماہ لگے تھے۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-16

More Technology Articles