Instagram rolls out Checkout

Instagram Rolls Out Checkout

انسٹاگرام صارفین اب چیک آؤٹ فیچر سے ایپلی کیشن میں ہی خریداری کر سکیں گے

انسٹاگرام نے  امریکا میں چیک آؤٹ کے نام سے ایک  نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر سے صارفین انسٹاگرام ایپ میں ہی ایپ چھوڑے بغیر برانڈز کی پوسٹ پر براہ راست خریداری کر سکیں گے۔
چیک آؤٹ فیچر کے متعارف  کرائے جانے سے پہلے صارفین  کو برانڈ کی ویب سائٹس پر ری ڈائریکٹ کر دیا جاتا تھا تاکہ وہ اپنی خریداری مکمل کر سکیں۔ نئے فیچر سے خریداری کا عمل مزید آسان ہوگیا ہے۔
اب صارفین کو خریداری کرنے کےلیے صرف  چند  کلک  کر کے آئٹم منتخب اور پھر آئٹمز کی تفصیلات جیسے سائز  وغیرہ کا انتخاب کرنا پڑے گا۔اب چیک آؤٹ کی پوسٹ پر بڑا Checkout on Instagram نیلا بٹن نظر آئے گا۔
پہلی دفعہ خریداری کرنے کے بعد صارفین مستقبل میں ون کلک شاپنگ کےلیے اپنے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات انسٹاگرام پر ہی محفوظ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ڈیٹا فیس بک کی دوسری ایپلی کیشنز کے ساتھ شیئر نہیں کیا جائے گا۔

خریداری کا عمل مکمل ہونے پر انسٹآگرام ترسیل کا نوٹی فیکیشن بھی بھیجے گا۔
اس وقت کپڑوں اور کاسمیٹک کے 20 مشہور برانڈ چیک آؤٹ فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔ مستقبل میں یہ فیچر مزید صارفین کےلیے جاری کیا جائے گا۔ انسٹاگرام نے ان 20 مشہور برانڈز کا انتخاب ان کے فالورز کی تعداد اور خریداری کی کارکردگی پر کیا ہے۔
انسٹاگرام خریداری کے بعد برانڈز سے اپنی فیس بھی وصول کرے گا لیکن ابھی تک اس فیس کو ظاہر نہیں کیا گیا۔
انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ چیک آؤٹ کے علاوہ اس سال خریداری کے مزید فیچرز بھی جاری کیے جائیں گے۔
تاریخ اشاعت: 2019-03-21

More Technology Articles