Instagram Stories added more features

Instagram Stories Added More Features

انسٹاگرام سٹوریز میں اب مینشن، یوآر ایل اور Boomerangs بھی شامل کیے جا سکتے ہیں

انسٹاگرام سٹوریز کو لانچ کیا گیا تو سب کا خیال تھا کہ یہ سنیپ چیٹ کا کلون ہے تاہم اب نئے متعارف کرائے گئے فیچرز سے یہ تاثر ختم ہو جائے گا۔
ایک سال پہلے انسٹاگرام نے Boomerang لانچ کیا تھا۔ا س ایپ سے صارفین ایک سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ اب انسٹا گرام سٹوریز میں بھی ایسا ہی فیچر لانچ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


اس کے علاوہ انسٹاگرام نے @-mentions کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین ٹیکسٹ یا سٹوریز کو بڑی آسانی سے اپنے دوستوں کو ٹیگ کر سکتے ہیں۔

صارفین اپنے جس دوست کو بھی ٹیگ کریں گے، اسے ایک ای میل کےذریعے اس ٹیگ کرنے کی اطلاع ملے گی۔
اس کے علاوہ اب صآرفین لنکس بھی شیئر سکیں گے۔ لنک شیئر کرنے کا فیچر ابھی تمام صارفین کے لیے لانچ نہیں کیا گیا۔ اسے ابھی صرف تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیےلانچ کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-11

More Technology Articles