Instagram tests new ‘Type’ feature for Stories and screenshot alerts

Instagram Tests New ‘Type’ Feature For Stories And Screenshot Alerts

انسٹا گرام سٹوریز کا سکرین شاٹ لیے جانے پر صارف کو مطلع کرے گا

انسٹاگرام کے سٹوری فیچر کو سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے کے لیے کافی اچھا ذریعہ سمجھا جاتا ہے لیکن جذبات کے اظہار میں ٹیکسٹ کا اپنا ہی لطف ہے۔انسٹاگرام بھی یہ بات جانتا ہے اسی لیے اب کمپنی Type نامی نئے فیچر پر کام رہی ہے، جس میں تحریری سٹوریز پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔
یہ فیچر نیچے دوسرے آپشنز، جیسے سٹوریز کیمرہ کے ساتھ ہی ظاہر ہو گا۔

اس فیچر سےصارفین اپنی مرضی کا فونٹ منتخب کر سکیں گے جبکہ بیک گراؤنڈ انسٹاگرام خود منتخب کرلے گا۔

(جاری ہے)


اطلاعات کے مطابق انسٹاگرام ایک اور فیچر کے بھی تجربات کر رہا ہے، جس میں سٹوریز کا سکرین شاٹ لیےجانے پرسٹوریز شیئر کرنے والے صارف کو نوٹی فیکیشن مل جاتا ہے کہ فلاں صارف نے سٹوری کا سکرین شاٹ لیا ہے۔اس سے پہلے یہ فیچر ڈائریکٹ میسج کا سکرین شاٹ لینے کےلیے توتھا لیکن اسے سٹوریز کےلیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔ یہ فیچر پہلی بار سکرین شاٹ لینے پر تو سکرین شاٹ لینے والے کو خبردار کرے گا لیکن باز نہ آنے کی صورت میں سٹوریز شیئر کرنے والے صارف تک اطلاع پہنچا دے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-17

More Technology Articles