Instagram’s new dashboard tells you how much time you waste in the app

Instagram’s New Dashboard Tells You How Much Time You Waste In The App

انسٹاگرام کا نیا ڈیش بورڈ بتائے گا کہ آپ ایپلی کیشن استعمال کرتے ہوئے کتنا وقت برباد کرتے ہیں

انسٹاگرام نے ایک  نیا ڈیش بورڈ جاری کیا ہے۔یہاں صارفین ایپلی کیشن کےا ستعمال کی  یومیہ حد کا تعین کر سکتے ہیں اورپش  نوٹیفیکیشنز کو بھی بند کر سکتے ہیں۔
انسٹاگرام کا یہ اقدام اس کی مالک کمپنی فیس بک کی طرف سے صارفین کو شوشل میڈیا کی لت  چھڑانے کی  کوششوں کا حصہ ہے۔ فیس بک  اب اپنی ایپلی کیشنز میں اسی طرح کے فیچرز شامل کر رہا ہے، جن سے صارفین کو  سوشل میڈیا کی لت نہ پڑے۔

انسٹاگرام کے اس نئے فیچر تک رسائی حاصل کرنے کے لیے صارفین کو پہلے اپنے پروفائل پیج پر اوپر دائیں جانب ہیبرگرآئیکون اور پھر Your Activity مینو پر ٹیپ کرنا پڑے گا۔
یہ فیچر ایک ڈیش بورڈ کی صورت میں ہے، جس سے صارفین ایپلی کیشن پر گزارے گئے اپنے پچھلےہفتے کے وقت اور یومیہ وقت کو دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


یہاں آپ ایپلی کیشن کے استعمال کی یومیہ حد کا تعین بھی کر سکتے ہیں۔

اس حد سے گزرنے پر انسٹاگرام ایک نوٹیفیکشن کے ذریعے آپ کو مطلع کرے گا۔ اس نوٹیفیکیشن پر ٹیپ کرنے سے ایپلی کیشن بند ہو جائے گی۔ اس ڈیش بورڈ  میں مختلف نوٹیفیکشنز کو فعال اور غیر فعال کرنے کے آپشنز بھی ہیں۔
پچھلے سال رائل سوسائٹی فار پبلک ہیلتھ کے ایک سروے سے پتا چلا تھا کہ انسٹآگرام دماغی صحت کے لیے بدترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ سوسائٹی کے مطابق انسٹاگرام کے زیادہ استعمال سے بے چینی، ذہبی تناؤ اور دوسرے کئی دماغی عوارض کا اضافہ ہوتا ہے۔
توقع ہے کہ فیس بک ایپلی کیشن میں بھی ایسا ہی فیچر شامل کیا جائےگا لیکن کمپنی نے ابھی ایسا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2018-11-15

More Technology Articles