Intel's AI wheelchair can be controlled by facial expressions

Intel's AI Wheelchair Can Be Controlled By Facial Expressions

انٹل کی اے آئی وہیل چیئر کو چہرے کے تاثرات سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے

موٹر سے چلنے والی وہیل چیئرز کو روایتی طور پر جوائے سٹک یا صارف کےجسم سے لگے سنسرز سے کنٹرول کیا جاتا ہے لیکن مصنوعی ذہانت سے معذور افراد اپنے چہرے کے تاثرات سے بھی وہیل چیئر کو کنٹرول کر سکتے ہیں ۔
برازیل کی کمپنی ہوباکس روبوٹکس نے انٹل کے ساتھ شراکت داری سے وہیلی 7(Wheelie 7) وہیل چیئر کٹ بنائی ہے، جس میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے معذور افراد اپنے چہرے کے 10 تاثرات، جیسے بھنویں اونچی کرنا، زبان نکالنا، مسکرانا اورہونٹ پھیلانا وغیرہ سے وہیل چیئر کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

اس وہی چیئر کو صارفین کی حرکات سکھانے یا انسٹالیشن میں صرف 7 منٹ لگتے ہیں، اسی وجہ سے اس کا نام وہیلی 7 ہے۔ ایک مددگار کی مدد سے معذور افراد اپنے چہرے کے تاثرات کو وہیل چیئر کی حرکات سے مربوط کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس وہیل چیئر میں چہرہ شناسی  کا سافٹ وئیر، سنسر، روبوٹکس اور Intel 3D RealSense Depth Camera باہم مربوط ہو کر کام کرتے ہیں۔ اس عمل میں سب سے پہلے تھری ڈی کیمرہ سے چہرے کو سکین کیا جاتا ہے ۔ اس کے بعد مصنوعی ذہانت کا الگورتھم ڈیٹا کو پراسیس کر کے وہیل چیئر کو کمانڈ بھیج دیتا ہے۔ موٹرائزڈ وہیل چیئرز میں لگی یہ کٹ سورج کی روشنی اور مدھم روشنی میں بھی کام کرتی ہے۔ یہ کٹ مارکیٹ میں دستیاب 95 فیصد موٹرائزڈ وہیل چیئرز کے ساتھ کام کر سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-12-04

More Technology Articles