Intel announces its eighth generation Coffee Lake desktop processors

Intel Announces Its Eighth Generation Coffee Lake Desktop Processors

انٹل نے آٹھویں نسل کے کافی لیک پروسیسر ڈیسک ٹاپ کے لیے بھی متعارف کرا دئیے

انٹل نے اگست میں لیپ ٹاپس کے لیے آٹھویں نسل کےپروسیسرز کو متعارف کرایا تھا۔ اب انٹل نے ڈیسک ٹاپ کے لیےبھی ان پروسیسر کو جاری کر دیا ہے۔انٹل نے ان پروسیسرز کو Coffee Lake کا کوڈ نام دیا ہے۔ آٹھویں نسل کی کور لائن میں انٹل نے ساری سیریز میں کور ز کی تعداد بڑھائی ہے۔ اس سیریز میں شامل6 کورز / 12 تھریڈز والے Core i7-8700K پروسیسر کے بارے میں انٹل کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک کا سب سے بہترین گیمنگ پروسیسر ہے۔


انٹل نے آٹھویں نسل کے Core i5 اور Core i3پروسیس بھی متعارف کرائے ہیں۔ جن میں 6 کور رکھنے والا Core i5-8600K پروسیسر اور 4 کورز والا Core i3-8350K پروسیسر بھی شامل ہے۔ یہ پہلا کور آئی تھری پروسیسر ہے جس میں چار کورز ہیں۔
انٹل کا کہنا ہے کہ نئے چپ پرانی نسل کے پروسیسر سے 32 فیصد تیز رفتار ہیں جبکہ تین سال پہلے کی مشین کے مقابلے میں یہ 65 فیصد تک تیز رفتار ہیں۔

(جاری ہے)


5 اکتوبر سے نئے پروسیسر کے آرڈردئیے جا سکیں گے جبکہ مارکیٹ میں انہیں 2017 کے آخر میں ہی پیش کیا جائے گا۔
انٹل نے ڈیسک ٹاپ کے لیے آٹھویں نسل کی 6 چپ متعارف کرائیں ہیں۔ہر پروسیسر کلاس کے لیے انٹل نے دو چپ پیش کی ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

* i3-8100, with four cores / four threads and clocked at 3.6GHz for approximately $117 * i3-8350K, with four cores / four threads and clocked at 4.0GHz for approximately $168 * i5-8400, with six cores / six threads and clocked at 2.8GHz (with a boost of up to 4.0GHz) for approximately $182 * i5-8600K, with six cores / six threads and clocked at 3.6GHz (with a boost of up to 4.4GHz) for approximately $257 * i7-8700, with six cores / 12 threads and clocked at 3.2GHz (with a boost of up to 4.6GHz) for approximately $303 * i7-8700K with six cores / 12 threads and clocked at 3.8GHz (with a boost of up to 4.7GHz) for approximately $359
Intel announces its eighth generation Coffee Lake desktop processors
تاریخ اشاعت: 2017-09-26

More Technology Articles