Intel's Core i9-9900KS CPU can run all eight cores at 5GHz

Intel's Core I9-9900KS CPU Can Run All Eight Cores At 5GHz

انٹل کا Core i9-9900KS تمام 8 کورز کو 5GHz پر چلا سکتا ہے

کمپیوٹیکس 2019ء میں انٹل نے چند بہترین  سی پی یو متعارف کرائے ہیں۔ ان میں سےا یک Core i9-9900KS ہے۔ یہ انٹل کے فلیگ شپ 9900K کا اپ گریڈڈ ورژن ہے۔ اس میں سب سے بڑی بہتری یہ کی گئی ہے کہ بجائے ایک کور کی سپیڈ بڑھانے کے ، یہ تمام 8 کورز کو 5GHz پر چلا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی منگل کے دن اس کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرےگی، لیکن انٹل نے تصدیق کی ہے کہ اس کی بنیادی سپیڈ 4 گیگا ہرٹز ہوگی۔ 9900K میں یہ 3.6 گیگا ہرٹز تھی۔
انٹل نے ونڈوز ٹاسک منیجر سے اس کی تمام کورز کو 5 گیگا ہرٹز پر چلانے کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2019-05-26

More Technology Articles