iOS 11 now on more than half of iPhones and iPads

IOS 11 Now On More Than Half Of IPhones And IPads

آئی او ایس 11 اب آدھے سے زیادہ آئی فونز اور آئی پیڈز پر انسٹال ہے

اکتوبر کے مہینے میں آئی او ایس 11 ، آئی او ایس 10 کی جگہ لے کر آئی فونز اور آئی پیڈز کا مقبول ترین ورژن بن گیا۔ اب تک یہ ورژن 52 فیصد آئی ڈیوائسز پر انسٹال ہو چکا ہے۔
اس سال آئی او ایس 11 کے مقبول ہونے کی شرح پچھلے سال کے آئی او ایس 10 کے مقابلے میں کافی سست ہے۔

(جاری ہے)

پچھلے سال اکتوبر کا مہینا ختم ہونے سے پہلے ہی آئی او ایس 10 ورژن 60فیصد آئی ڈیوائسز پر انسٹال ہو چکا تھا۔آئی او ایس 11 کی حامل ڈیوائسز بڑھنے کی وجہ یہ بھی ہے کہ اس سال لوگ نئے فون خرید رہے ہیں۔ آئی فون ٹین تو گزشتہ دنوں ہی لانچ ہوا ہے، جس کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگا۔
ایپل کی بہت سی ڈیوائسز ایسی ہیں، جن میں آئی او ایس 11 انسٹال نہیں کیا جائے گا۔ ان میں آئی فون 5، 5 سی اور آئی پیڈ4 شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-09

More Technology Articles